پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کتنے کارکن اور سرمایہ دار ہیں جس سے شادی کی تھی وہ جانے اور یہ جانے ہمارا کوئی قصور نہیں ہے، کتابیں ہم نے تو نہیں لکھیں ،جو پھندا تیار کیا تھا آج اسی کے گلے میں ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کا افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 20:44

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کتنے ورکرز اور سرمایہ دار ہیں جس سے شادی کی تھی وہ جانے اور یہ جانے ہمارا کوئی قصور نہیں ہے، کتابیں ہم نے تو نہیں لکھیں ،جو پھندا اس نے تیار کیا تھا آج اسی کے گلے میں ہے ، ہم کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو یہ کہتے ہیں نوٹ کو عزت دو،عمران خان کے نزدیک صرف نوٹ کی عزت ہے دوسرے کی نہیں ۔

ہفتہ کو سیالکوٹ میں شرکاء کے افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عید کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا ،(آج)اتوار کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائوں گا،مخالفین کو عوام کی عدالت میں شکست دیں گے ، پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کتنے ورکرز اور سرمایہ دار ہیں ہم ووٹ کو عزت دینے کے جذبے کے ساتھ انتخابی مہم شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس سے شادی کی تھی وہ جانے یہ جانے ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ۔

کتابیں ہم نے تو نہیں لکھیں ،عزت اللہ دیتاہے ،ان کو عزت ملنے سے پہلے ذلت مل گئی ،عوام شخصیت اور برادریوں پر ووٹ نہ دیں بلکہ 25جولائی کو پاکستان کو ووٹ دیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی تنقید کرنا میرا حق ہے ،میں نااہل ہو کر آیا مگر آپ نے مجھے اسی طرح عزت دی ، جو پھندا اس نے تیار کیا تھا آج اسی کے گلے میں ہے ،ووٹ کا احترام کرانا ہے تو پہلے خود احترام کریں ، ہم نوازشریف کے کارکن ہیں اور نوازشریف کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں ، ہم کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو یہ کہتے ہیں نوٹ کو عزت دو،عمران خان کے نزدیک صرف نوٹ کی عزت ہے دوسرے کی نہیں ۔