دیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سیاست دان کی انٹری

پاکستان تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار حمیدہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 23:58

دیر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء):دیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سیاست دان کی انٹری ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار حمیدہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے 70 فیصد حلقوں سے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

پہلے مرحلے میں جن ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ان میں پاکستان تحریک انصاف کے نامی گرامی نام بھی شامل تھے جن میں فردوس عاشق اعوان، شہریار آفریدی ، شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد شامل تھے۔ان میں سے فردوس عاشق اعوان ، شوکت یوسفزئی ، شہریار آفریدی سمیت متعدد کو آج ٹکٹ جاری دئیے ہیں۔ اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ دیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سیاست دان کی انٹری پاکستان تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار حمیدہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی امیدوار حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے دیر سے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون امیدوار میدان میں اتریں گی، حمیدہ شاہد پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور تحریک انصاف کے صوبائی اسپورٹس ونگ کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حمیدہ شاہد نے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں اپر دیر میں خواتین کی علاقائی کمیٹیاں بھی بنائی تھیں، دیر میں خواتین کے ووٹ پر غیراعلانیہ لیکن متفقہ پابندی کے باجود حمیدہ شاہد پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

آئندہ عام انتخابات کیلئے دیر سے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون امیدوار میدان میں اتریں گی، حمیدہ شاہد پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور تحریک انصاف کے صوبائی اسپورٹس ونگ کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حمیدہ شاہد نے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں اپر دیر میں خواتین کی علاقائی کمیٹیاں بھی بنائی تھیں، دیر میں خواتین کے ووٹ پر غیراعلانیہ لیکن متفقہ پابندی کے باجود حمیدہ شاہد پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن کے طور پر کام کر رہی ہیں۔