بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والا مشکوک شخص پکڑا گیا

پیر جون 14:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والے مشکوک شخص کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو کلثوم نواز کے کمرے سے باہر نکال دیا۔

واقعہ ہارلے اسٹریٹ کلینک کی پہلی منزل پر پیش آیا جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے ولالے کی شناخت ڈاکٹر نوید کے نام سے ہوئی ہے۔نوید نے سیکیورٹی کو کارڈ دکھا کر ایسا ظاہر کیا جیسے وہ ہارلے کلینک میں ڈاکٹر ہے۔نوید نے کہا کہ وہ بیگم کلثوم نواز سے ملنے کے لئے آیا تھا اور اس نے کچھ غلط نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے ڈاکٹر نوید کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا اور ہسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کی۔پولیس ذرائع نے بھی ڈاکٹر نوید کے انٹرویو اور وارننگ دیے جانے کی تصدیق کی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نوید کے موبائل سے وڈیوز برآمد ہوئیں جو ہسپتال کے اندر بنائی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق ڈالٹر نوید کو وارننگ دی گئی کہ شریف فیملی کے کسی فرد کے پاس نہ جائے ورنہ کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ فیملی پہلے ہی بہت پریشان ہے اور ایسے لوگ آکر اور پریشان کر رہے ہیں۔حسین نواز نے بتایا کہ یہ شخص سیکیورٹی کو بے وقوف بناکر کلثوم نواز کے کمرے تک پہنچا۔حسین نواز کے مطابق بیگم کلثوم نواز انتہائی نگہداشت وارڈمیں ہیں اور انہیں دعائوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں گھسنے والے مشکوک شخص کو پولیس نے باہر نکال دیا، ہم پہلے ہی بہت پریشان ہیں اوپر سے یہ آئی سی یو میں گھس گیا۔

حسین نواز نے کہا کہ میں نہیں جانتا یہ صاحب کون ہے ،ْپولیس اور میڈیا خود پتا لگائے ،ْاگر یہ شخص ڈاکٹر بھی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جس چیز سے اس کا تعلق نہ ہو وہاں گھس جائے۔معاملے پر بات کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرنوید کے واقعے پر کچھ کہہ نہیں سکتی، ایسا کرنا نہیں چاہیے، بہت بری بات ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر نوید پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما چوہدری اصغر کا بھانجا ہے۔

Your Thoughts and Comments