تحریک انصاف کی درخواست پر نادرا سے ڈیٹا لیکس پر وضا حت طلب کر نے کی خبر غلط ہے ،ْ الیکشن کمیشن

پیر جون 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) الیکشن کمیشن نے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا لیکس پر وضا حت طلب کی ہے اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ نادرا کے حوالے سے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی کوئی بھی درخواست تاحال الیکشن کمیشن کو موصول نیہں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے نادرا کو جو خط لکھا ہے وہ کسی اور معاملے کے حوالے سے ہے جس کے مطابق نادرا سے پوچھا گیا ہے کہ وہ وضاحت کرے کہ 25 اور 28 مئی کے ایک اخبار میں انتخابی فہرستوں کے بارے میں آعدادوشمارکمیشن کی اجازت کے بغیر کیوں شائع ہوئے لہذا اس وضاحتی خط کا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے درخواست سے کوئی تعلق نہیں۔

Your Thoughts and Comments