رتوڈیرو تحصیل کے 10 گاؤں کے سینکڑوں پی پی رہنما اپنی اپنی برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بہت مایوس اور تنگ آ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں حلقہ کی مزید اہم شخصیات اور کئی افراد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کیلئے تیار ہیں،امیر بخش خان بھٹو

منگل 19 جون 2018 20:30

رتوڈیرو/ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 19 جون 2018ء)رتوڈیرو تحصیل کے 10 گاؤں کے سینکڑوں پی پی رہنما اپنی اپنی برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو تحصیل کی تین یونین کاؤنلسز بنگل ڈیرو، وڈا بوسن اور لاشاری کے 10 گاؤں کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں گاؤں خیرو ڈیرو کے دیدار علی منگی، رجب علی منگی، گاؤں علی جان بروہی کے وڈیرے مبارک علی بروہی، گاؤں حاجی شربت خان بوزدار کے وڈیرے محمد جان بوزدار، گاؤں راہب خان بوزدار کے وڈیرے راہب خان بوزدار، گاؤں غلام قادر بھٹی کے مظفر علی بھٹی، زاہد علی بھٹی، طارق علی بھٹی، گاؤں سنہڑا ماچھی کے غلام سرور سولنگی، کاچھل سولنگی، رستم علی سولنگی، گاؤں سفر علی بروہی کے وڈیرے اکبر خان بروہی، گاؤں محمد فیصل بوزدار کے کامریڈ نظیر حسین بوزدار، گاؤں عرض محمد بوزدار کے ثناء اللہ بوزدار، حزب اللہ بوزدار، ذکاء اللہ بوزدار، گاؤں لاشاری کے سعید احمد لاشاری، اوشاق علی ابڑو، ایاز حسین لاشاری، ڈاکٹر گلزار احمد لاشاری، ظفر اللہ لاشاری، واجد علی لاشاری، محمد شریف لاشاری، عبدالحمید لاشاری، اسد اللہ لاشاری، محبوب علی لاشاری، پرویز علی لاشاری، امیر علی لاشاری، وقار احمد جلبانی، کاشف خان لاشاری نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے معززین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد کی پی ٹی آئی میںشمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بہت مایوس اور تنگ آ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں حلقہ کی مزید اہم شخصیات اور کئی افراد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کیلئے تیار ہیں جو الیکشن مہم باظابطہ طور پر شروع ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس موقعے پر ارشاد خان جونیجو، عشرت عباس ابڑو، سید منل شاہ، قادر بروہی و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔دوسری جانب امیر بخش خان بھٹو نے لاڑکانہ شہر کے بہارپور محلہ میں واقع جتوئی ہاؤس پہنچ کر پارٹی رہنما وڈیرے گہرام خان جتوئی کی وفات پر ان کے ورثاء زاہد علی جتوئی اور تشکیل حیدر جتوئی سے تعزیت کی اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ارشاد خان جونیجو، سکندر علی کلہوڑو، نظام آگانی، شیر خان کھوسو، ہوت خان میرالی، محمد یعقوب ہلیو اور دیگر پارٹی رہنما ان کے ہمراہ تھے۔