شمالی وزیرستان میں تحریک انصاف کے رہنما ء پر قاتلانہ حملہ، بارودی مواد پھٹنے سے سویلین گاڑی کو نقصان پہنچا

بدھ جون 23:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جون ء)شمالی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء پر قاتلانہ حملہ، بارودی مواد پھٹنے سے سویلین گاڑی کو نقصان پہنچا ،پی ٹی آئی کے رہنماء سعید محفوظ رہے شمالی وزیرستان میں شہزاد کوٹ کے علاقہ شنہ خاورہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک کے اوپر بارودی مواد نصب کی تھی۔

(جاری ہے)

بارودی مواد پھٹنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے ایک سویلین گاڑی کو نقصان پہنچا اور دھماکے میں پی ٹی آئی کے رہنما ء سعید خان محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے واقعہ کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Your Thoughts and Comments