خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیلئے نوشہرہ میں ہم نام پرویز خان خٹک مسئلہ بن گیا

ہم نام کی بجائے سابق وزیراعلیٰ کو الیکشن ٹریبونل میں طلب کرلیا گیا،سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے ٹریبونل میں صفائی پیش کردی

منگل جون 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے لئے نوشہرہ میں ہم نام پرویز خان خٹک مسئلہ بن گیا،ہم نام کی بجائے سابق وزیراعلیٰ کو الیکشن ٹریبونل میں طلب کرلیا گیا،سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے ٹریبونل میں صفائی پیش کردی ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اپنے ہی حلقے میں ہم نام نے الیکشن ٹربیونل کو بھی چکرا دیا ۔

نوشہرہ کے رہائشی پرویزخان خٹک کے بجائے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ٹریبونل میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا،سابق وزیر اعلیٰ کے وکیل نے الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوکر صفائی پیش کی ،نوشہرہ کے رہائشی اور سابق وزیراعلیٰ کے ہم نام پرویز خان خٹک کے ذمے ایس این جی پی ایل کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ کے ہم نام پرویزخان خٹک بھی پی کے چونسٹھ سے امیدوار ہیں

Your Thoughts and Comments