دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے ، جب بھی انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس کے نتائج ملک و قوم کے لئے گھنائونے نکلے ، بیگم کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں ،ان کی وجہ سے لندن رکنا پڑ رہا ہے ورنہ اب تک وطن واپس جا چکے ہوتے،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

منگل جون 23:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے ، جب بھی انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس کے نتائج ملک و قوم کے لئے گھنائونے نکلے ، بیگم کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں ان کی وجہ سے یہاں رکنا پڑ رہا ہے ورنہ اب تک وطن واپس جا چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کلثوم نواز کے لئے دعائوں پر قوم کا شکر گزار ہوں۔ بیگم کلثوم کی طبیعت میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئی وہ ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد نواز شریف نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے ۔ جب بھی انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس کے نتائج ملک و قوم کے لئے گھنائونے نکلے ہیں ۔

Your Thoughts and Comments