عالمی کپ کے دوران روس پر کروڑوں سائبر حملے ہوئے،پوری طاقت سے جواب دیا،صدرپوتین

منگل 17 جولائی 2018 14:42

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 جولائی 2018ء)روس کے صدر ولادی میر پوتین نے کہاہے کہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے دوران اٴْن کے ملک کو تقریبا 2.5 کروڑ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوتین نے ان حملوں کے ذریعے کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ یہ کہ آیا ان کارروائیوں کے پیچھے افراد کا ہاتھ تھا یا پروگرامز کا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے ان سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں کسی معلومات کا انکشاف نہیں کیا جو اٴْن کے مطابق عالمی کپ کے میچوں کے دوران واقع ہوئے۔ واضح ہے کہ فٹبال عالمی کپ کا انعقاد 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں ہوا۔پوتین نے زور دے کر کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے زبردست طریقے سے ہائی الرٹ رہنے، آپریشن، تجزیے اور آگاہی کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہم نے اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :