جازان میں حوثیوں کے داغے گئے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے تین سعودی زخمی

منگل 17 جولائی 2018 14:42

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 جولائی 2018ء)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے ہتھیاروں کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب کے صوبے جازان کے العارضہ ضلعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جازان صوبے میں شہری دفاع کے میڈیا ترجمان یحیی عبداللہ القحطانی نے کہاکہ دو سعودی نوجوان شدید زخمی ہوئے جب کہ ایک دس سالہ بچّے زخمی درمیانی نوعیت کے ہیں۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ شہری دفاع کی جانب سے ان حالات میں منحصر اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :