پاکستان میں مہارت یافتہ گریجوایٹس پیدا کرنا قومی ضرورت ہے، ڈاکٹر نظام الدین

پنجاب یونیورسٹی جلد قومی تعلیمی پالیسی مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی ، ڈاکٹر نیاز احمد

جمعہ 25 جنوری 2019 21:38

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) سابق چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ حکومت اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق سپیشلائیزڈ یونیورسٹیاں اور کالج قائم کئے جانے چاہیے تاکہ قومی ضروریات کے مطابق مہارت یافتہ گرایجوئٹس پیدا کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ’ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈیویلپمنٹ 2019ء ‘کے موضوع پرانسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر،سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ای پی فائونڈویشن پروفیسر ڈاکٹر خالد اقبال ،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ،سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ حکومت اور صنعتوں کو مختلف شعبوں کیلئے گرایجوئٹس کی فراہمی کیلئے مطالبات تعلیمی اداروںکو پیش کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن معیاری اور تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ابھی تک مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹرومنٹ ، پروگرام اور فنڈنگ کے ذریعے شعبہ تعلیم میں اعلیٰ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم اور تعلیمی ڈھانچے میں اصلاحات سمیت اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خودمختاری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں قومی تعلیمی پالیسی مرتب کی جارہی ہے جو جلد حکومت پاکستان کو پیش کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران معیشت، تجارت ، ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پالیسیاں تشکیل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا تعلق سماجی و اقتصادی ترقی سے ہوتا ہے اور یونیورسٹیوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور موجودہ دور ٹیکنالوجی سے استفادہ کا ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی طرح ہمیں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بھی ایمرجنسی لگانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ، نئے علوم کی تخلیق اور نیا مہذب معاشرہ قائم کرنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین صرف تعلیم کا فرق ہے کیونکہ علم کا براہ راست تعلق سیاست اور طاقت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے ہم باڈیز پر جبکہ علم کے ذریعے ذہنوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو جی ڈ ی پی کا 4 فیصد تعلیم کے لئے مختص کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ ’قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے‘۔ڈاکٹر خالد اقبا ل نے کہا کہ خود کو جدید ٹیکنالوجیز کے مطابق رکھنے والے معاشرے ہی بچ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کے بارے میں مختلف انداز فکر اپناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے جدید طریقوںسے استفادہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ کانفرنس حکومت پاکستان کو ملک کے نظام تعلیم کی بہتری کیلئے پالیسی دستاویز کی تیاری میں مددفراہم کرے گی جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ متعین کرے گی۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد نظام الدین نے صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈیویلپمنٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد