High Blood Pressure Ki Soorat Main - Article No. 715

High Blood Pressure Ki Soorat Main

ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں۔۔۔ - تحریر نمبر 715

اپنا وزن بھی نہ بڑھنے دیں ۔ اگر آپ کے پاس وزن کر نے کی مشین موجود نہیں تو میئر ٹیپ (Measure Tape) یعنی فیتے سے اپنی کمر کی پیمائش کریں ۔خواتین کی کمر 32 انچ اورمردوں کی 36 انچ سے زائد ہو تو وزن کم کرنے پر فوری توجہ دیں۔

پیر 4 مئی 2015

ضوھا عمران:
1۔صحت مند غذا خائیں۔
2۔باقاعددہ ورزش کو اپنا معمول بنالیں ۔
3۔کو لیسٹرول اور شوگر کنٹرول کریں۔
4۔نمک پروٹین اور چکنائی کا استعمال کم کر دیں ۔
5۔اپنا وزن بھی نہ بڑھنے دیں ۔ اگر آپ کے پاس وزن کر نے کی مشین موجود نہیں تو میئر ٹیپ (Measure Tape) یعنی فیتے سے اپنی کمر کی پیمائش کریں ۔خواتین کی کمر 32 انچ اورمردوں کی 36 انچ سے زائد ہو تو وزن کم کرنے پر فوری توجہ دیں۔


6۔تمباکو نوشی سے بچیں۔
7۔چکو ترے کا جوس پئیں ۔
8۔بازاری فروزن فوڈFrozen Food)) یا گھر میں گریز کئے گئے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں ۔ دیر تک کھانے محفوظ رکھنے کی وجہ سے ان میں کار بوہائیڈٹیسCarbohydrates))فیٹس Fats))اور سوڈیمSodium))کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
9۔لہسن کا استعمال شریانوں میں خون کی روانی کو متوازن رکھتا ہے اگر آکو لہسن پسند نہیں تو آپ گار لک سپلیمنٹسGarlic Suppliments))بھی لے سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)


10۔سبز الائچی اور بیزلBasil))یعنی نیاز بو کے تازہ پتے سلاد میں استعمال کریں۔
11۔صحت مندانسان کو سال میں ایک مرتبہ اپنا بلڈپریشر ضرور چیک کرواناچاہیے البتہ بلڈپریشر کے مریض گھر پر بلڈپریشر اپریٹس Blood Pressure Apparatus)) ضرور رکھیں لیکن اسے باربار چیک کر نے کی بجائے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مخصوص وقت پر ہی چیک کریں ۔

Browse More Blood Pressure