Ik Nai Subah - Ik Naya Aaghaz - Article No. 2979

Ik Nai Subah - Ik Naya Aaghaz

اک نئی صبح ۔ اک نیا آغاز - تحریر نمبر 2979

ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے کیونکہ اسے ہم دن کی ابتداء میں اس وقت لیتے ہیں جس کے بعد ہمارا پورا دن بے حد مصروف اور بھاگ دوڑ میں گزرتا ہے

بدھ 2 جولائی 2025

ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے کیونکہ اسے ہم دن کی ابتداء میں اس وقت لیتے ہیں جس کے بعد ہمارا پورا دن بے حد مصروف اور بھاگ دوڑ میں گزرتا ہے اسی لئے تمام ہیلتھ ایکسپرٹ اس بات پر متفق ہیں کہ ناشتے کو دن کا سب سے ہیلتھی اور بھرپور کھانا ہونا چاہیے۔عام طور پر ہم سب ناشتے کی اک لگی بندھی روٹین پر عمل پیرا نظر آتے ہیں اور اس سے اکتاہٹ محسوس کرنے کے باوجود اس کو تبدیل کرنے کی کوئی خاص کوشش نہیں کرتے لیکن اگر آپ چاہیں تو تھوڑی سی محنت و کوشش سے خود اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے سامنے ناشتے کی ایک مختلف ورائٹی پیش کر کے اپنے سلیقے کی دھاک بٹھا سکتی ہیں۔

یہاں پر ہم ناشتے کے لئے چند سادہ اور صحت مند انتخاب پیش کر رہے ہیں جیسا کہ اگر ایک دن آپ ان کو فرائی انڈا اور بریڈ دے رہی ہیں تو اگلے دن آملیٹ ودھ چیز سلائس انہیں ایک الگ اور منفرد ذائقہ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہفتے کے مختلف دنوں میں آپ ان میں سے کوئی ایک ڈش منتخب کر کے ہر دن کا آغاز بھرپور طریقے سے کر سکتی ہیں مثلاً بیسن کی روٹی پنیر کی اسٹفنگ کے ساتھ‘ پھلوں اور دہی کی اسموتھی‘ ویجی ٹیبل دلیہ‘ ویجی ٹیبل حلیم‘ دلیہ نٹس اور فروٹ کی ٹاپنگ کے ساتھ‘ اپنی پسند کا کوئی بھی پھل اور دودھ کا گلاس‘ فرنچ ٹوسٹ‘ اسٹفڈ پنیر پراٹھا‘ دہی اور ایک پھل کے ساتھ وغیرہ آپ چاہیں تو اس فہرست میں اپنے من پسند فلیورز شامل کر کے اسے مزید دلچسپ بنا سکتی ہیں۔

Browse More Breakfast