Nashtay Ke Liye Behtareen Mashware - Article No. 2368

Nashtay Ke Liye Behtareen Mashware

ناشتے کیلئے بہترین مشورے - تحریر نمبر 2368

صبح کا ناشتہ ہمارے جسم کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ باقی دن کا کھانا

منگل 8 فروری 2022

صبح کا ناشتہ ہمارے جسم کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ باقی دن کا کھانا۔لیکن صبح کے ناشتے کی اہمیت زیادہ اس لئے ہے کیونکہ صبح کے وقت ہمارے جسم کا میٹابولزم نظام بہتر چلتا ہے اس لئے ہم جو بھی کھائیں گے وہ اچھی طرح سے ہضم ہو جائے گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ بات زیادہ اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں بلکہ ناشتہ اس لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے پہلے آپ نے کافی دیر سے کچھ نہیں کھایا ہوتا۔
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح،دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا بھکاری کی طرح کھانا چاہیے۔
ناشتے کی اہمیت کے پیش نظر آج ہم آپ کو کچھ منفرد ترکیبیں بتا رہے ہیں تاکہ ہماری خواتین سارا دن چاک و چوبند رہیں۔

(جاری ہے)


اپنے لئے کافی تیار کریں ایسا کرنا تھوڑا مشقت بھرا عمل ہو سکتا ہے تاہم تازہ کافی سے آپ کے ناشتے کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔


دہی استعمال کریں اور اس مقصد کے لئے گھر پر دہی بنائیں اسے تیار کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور ایک اچھے ناشتے کے لئے تازہ دہی سے بہتر غذائیں کم ہی ہوں گی۔
انڈوں کا استعمال کریں۔ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈا ناشتے کے لئے ایک بہترین غذا ہے۔انڈوں کی اچھی بات یہ ہے کہ انہیں بنانا انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ ان کا مزہ بڑھانے کے لئے صرف نمک اور کالی مرچوں کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔
اس کے علاوہ دلیہ (Oatmeal) کا استعمال کریں دلیہ مزیدار ہونے کے علاوہ انتہائی صحت بخش بھی ہوتا ہے جسے ناشتے میں گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

Browse More Breakfast