Khaali Pait Kiya Khayeen - Article No. 1865
خالی پیٹ کیا کھائیں - تحریر نمبر 1865
جمعرات 4 جون 2020

فاروق احمد انصاری
کیا آپ صبح بیدار ہوتے ہی جو کچھ ہاتھ لگے کھا لیتے ہیں ؟اکثر لوگ یہی غلطی کرتے ہیں۔دفتر پہنچنے کی جلدی میں ہم اپنے ناشتے پر دھیان نہیں دیتے اور خالی پیٹ وہ اشیاء بھی کھا لیتے ہیں ،جو کہ نہیں کھانی چاہئیں کیونکہ ان کی وجہ سے سارا دن پیٹ میں اینٹھن ،تیزابیت ،درد یا گیس کی شکایت ہونے کا خدشہ ہوتاہے ۔اگر صبح کے ناشتے میں تھوڑی سی احتیاط کرلی جائے تو آپ کا دن بھی اچھا گزر سکتا ہے اور دماغ بھی بہتر کام کرے گا ۔ذیل میں ہم کچھ ایسی غذاؤں کا ذکر کر رہے ہیں ،جو نہار منہ استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔
کافی
اگر آپ کی آنکھ کافی پیے بنا نہیں کھلتی تو آپ کو اپنے معدے پر رحم کرنا چاہئے کیونکہ خالی معدے میں یہ ایسیڈیٹی کا باعث بنتی ہے اور اس سے جلن اور بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔
صبح خالی پیٹ کافی پینا معدے میں بننے والے اس گیسٹرک جوس میں کمی لاتا ہے ،جس سے دیگر غذائیں ہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے ۔اس سے نظام ہاضمہ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ بھی پیدا ہوتاہے ،جس سے آپ کو گیس کی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
مصالحے دار غذائیں
صبح صبح اگر آپ پراٹھوں سے مصالحے والا اچار کھا رہے ہیں تو اس مصالحے اور اس سے پیدا ہونے والی گرمی سے آپ کے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے کیونکہ مصالحے اور مرچ خالی معدے میں ہلچل مچاتے ہوئے بد ہضمی اور ایسیڈیٹی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
ٹماٹر
بہت سے لوگ صبح ٹماٹر کھاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں بنیادی غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ بہر حال ٹماٹر میں بڑی مقدار میں ٹینک ایسڈ (Tannic Acid) ہوتاہے ،جس سے تیزابیت ہوتی ہے اور السر ہونے کا خدشہ بھی ہوتاہے ۔یہاں تک کہ خالی معدے کو کھیرا ہضم کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے ۔اس کا مطلب سلاد اچھی چیز ہے لیکن صبح خالی پیٹ نہیں۔
پروسیسڈ شوگر
اگر آپ صبح صبح چینی سے بھرے فروٹ جوس پیتے ہیں تو آپ کو اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔جب آپ کے خالی معدے کو مسلسل وافر مقدار میں چینی ملتی ہے تو اس سے آپ کے جگر اور لبلبے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے ۔اس چینی سے گیس پیدا ہوتی ہے اور آپ کو اپنا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتاہے۔ صرف جوس ہی نہیں پیسٹری اور دونٹس میں بھی وافر مقدار میں چینی ہوتی ہے ، جس سے گیس پیدا ہوتی ہے ۔اب نظر ڈالتے ہیں ان غذاؤں پر جو خالی پیٹ کھائی جا سکتی ہیں اور ان کا نہار منہ کھانا بہت فائدہ دیتاہے۔
تازہ پھل
تازہ پھلوں کی چاٹ نظام ہضم کیلئے بہترین ہوتی ہے ۔تازہ پھلوں سے دن کا آغاز کریں تو آپ کو جسمانی توانائی ملے گی ،وزن کم ہوگا اور آپ اپنی سر گرمیوں کو بھر پور طریقے سے انجام دے سکیں گے ۔خیال رہے کہ نہار منہ کھانے کے لئے اس چاٹ میں کیلا اور ترش پھل نہ ڈالیں۔
بھیگے ہوئے بادام
بادام میں مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا تھری اور اومیگا 6فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ چند بادام رات کو بھگو کر رکھ لیں اور صبح اُٹھتے ہی انھیں کھالیں۔
کیلا
ہوسکتاہے کہ آپ بھی یہ سوچ کر صبح کیلا کھاتے ہوں کہ یہ غذائیت سے بھر پور پھل ہے ۔یہ بات کچھ غلط بھی نہیں لیکن خالی پیٹ کیلا کھانا آپ کے دل پر مضر اثرات ڈال سکتاہے کیونکہ کیلے میں وافر مقدار میں میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتاہے ،جس کی وجہ سے آپ کے پیٹ میں خون کی روانی تیز ہو سکتی ہے اور آپ کے دل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
ترش پھل
ہو سکتا ہے کہ آپ کی والدہ نے کہا ہو کہ صبح صبح ترش پھل نہ کھاؤ۔ اگر آپ نے خالی پیٹ کینو وغیرہ کھا لیا تو اس سے تیزابیت ہوتی ہے ،جس سے آپ کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے ۔فائبر کی زیادتی اور ان پھلوں میں موجود فرکٹوز (ایک قسم کی شکر) آپ کے نظام ہاضمہ کو سست کرتے ہیں اور تمام دن یہ خراب رہ سکتاہے۔
انڈے
یہ ایک مکمل غذا اور معدے کیلئے بہترین ہیں۔ تحقیق کے مطابق صبح کھائے جانے والے انڈے آپ کی دن بھر کی کیلوریز جلانے میں مدد کرتے ہیں اور پیٹ کی چربی بڑھنے سے روکتے ہیں۔
شہد
شہد میں منزلز، وٹامنز، فلیو نائڈز اور انزائمز ہوتے ہیں، جو آپ کو صحت مند رہنے میں مدد کرتے ہیں ۔شہد کو پانی میں گھول کر پینے سے آپ کے جسم کے سارے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں ،اس سے آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتاہے جبکہ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سارا دن آپ کے کام آتی ہے۔
کیا آپ صبح بیدار ہوتے ہی جو کچھ ہاتھ لگے کھا لیتے ہیں ؟اکثر لوگ یہی غلطی کرتے ہیں۔دفتر پہنچنے کی جلدی میں ہم اپنے ناشتے پر دھیان نہیں دیتے اور خالی پیٹ وہ اشیاء بھی کھا لیتے ہیں ،جو کہ نہیں کھانی چاہئیں کیونکہ ان کی وجہ سے سارا دن پیٹ میں اینٹھن ،تیزابیت ،درد یا گیس کی شکایت ہونے کا خدشہ ہوتاہے ۔اگر صبح کے ناشتے میں تھوڑی سی احتیاط کرلی جائے تو آپ کا دن بھی اچھا گزر سکتا ہے اور دماغ بھی بہتر کام کرے گا ۔ذیل میں ہم کچھ ایسی غذاؤں کا ذکر کر رہے ہیں ،جو نہار منہ استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔
کافی
اگر آپ کی آنکھ کافی پیے بنا نہیں کھلتی تو آپ کو اپنے معدے پر رحم کرنا چاہئے کیونکہ خالی معدے میں یہ ایسیڈیٹی کا باعث بنتی ہے اور اس سے جلن اور بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
مصالحے دار غذائیں
صبح صبح اگر آپ پراٹھوں سے مصالحے والا اچار کھا رہے ہیں تو اس مصالحے اور اس سے پیدا ہونے والی گرمی سے آپ کے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے کیونکہ مصالحے اور مرچ خالی معدے میں ہلچل مچاتے ہوئے بد ہضمی اور ایسیڈیٹی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
ٹماٹر
بہت سے لوگ صبح ٹماٹر کھاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں بنیادی غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ بہر حال ٹماٹر میں بڑی مقدار میں ٹینک ایسڈ (Tannic Acid) ہوتاہے ،جس سے تیزابیت ہوتی ہے اور السر ہونے کا خدشہ بھی ہوتاہے ۔یہاں تک کہ خالی معدے کو کھیرا ہضم کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے ۔اس کا مطلب سلاد اچھی چیز ہے لیکن صبح خالی پیٹ نہیں۔
پروسیسڈ شوگر
اگر آپ صبح صبح چینی سے بھرے فروٹ جوس پیتے ہیں تو آپ کو اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔جب آپ کے خالی معدے کو مسلسل وافر مقدار میں چینی ملتی ہے تو اس سے آپ کے جگر اور لبلبے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے ۔اس چینی سے گیس پیدا ہوتی ہے اور آپ کو اپنا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتاہے۔ صرف جوس ہی نہیں پیسٹری اور دونٹس میں بھی وافر مقدار میں چینی ہوتی ہے ، جس سے گیس پیدا ہوتی ہے ۔اب نظر ڈالتے ہیں ان غذاؤں پر جو خالی پیٹ کھائی جا سکتی ہیں اور ان کا نہار منہ کھانا بہت فائدہ دیتاہے۔
تازہ پھل
تازہ پھلوں کی چاٹ نظام ہضم کیلئے بہترین ہوتی ہے ۔تازہ پھلوں سے دن کا آغاز کریں تو آپ کو جسمانی توانائی ملے گی ،وزن کم ہوگا اور آپ اپنی سر گرمیوں کو بھر پور طریقے سے انجام دے سکیں گے ۔خیال رہے کہ نہار منہ کھانے کے لئے اس چاٹ میں کیلا اور ترش پھل نہ ڈالیں۔
بھیگے ہوئے بادام
بادام میں مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا تھری اور اومیگا 6فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ چند بادام رات کو بھگو کر رکھ لیں اور صبح اُٹھتے ہی انھیں کھالیں۔
کیلا
ہوسکتاہے کہ آپ بھی یہ سوچ کر صبح کیلا کھاتے ہوں کہ یہ غذائیت سے بھر پور پھل ہے ۔یہ بات کچھ غلط بھی نہیں لیکن خالی پیٹ کیلا کھانا آپ کے دل پر مضر اثرات ڈال سکتاہے کیونکہ کیلے میں وافر مقدار میں میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتاہے ،جس کی وجہ سے آپ کے پیٹ میں خون کی روانی تیز ہو سکتی ہے اور آپ کے دل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
ترش پھل
ہو سکتا ہے کہ آپ کی والدہ نے کہا ہو کہ صبح صبح ترش پھل نہ کھاؤ۔ اگر آپ نے خالی پیٹ کینو وغیرہ کھا لیا تو اس سے تیزابیت ہوتی ہے ،جس سے آپ کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے ۔فائبر کی زیادتی اور ان پھلوں میں موجود فرکٹوز (ایک قسم کی شکر) آپ کے نظام ہاضمہ کو سست کرتے ہیں اور تمام دن یہ خراب رہ سکتاہے۔
انڈے
یہ ایک مکمل غذا اور معدے کیلئے بہترین ہیں۔ تحقیق کے مطابق صبح کھائے جانے والے انڈے آپ کی دن بھر کی کیلوریز جلانے میں مدد کرتے ہیں اور پیٹ کی چربی بڑھنے سے روکتے ہیں۔
شہد
شہد میں منزلز، وٹامنز، فلیو نائڈز اور انزائمز ہوتے ہیں، جو آپ کو صحت مند رہنے میں مدد کرتے ہیں ۔شہد کو پانی میں گھول کر پینے سے آپ کے جسم کے سارے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں ،اس سے آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتاہے جبکہ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سارا دن آپ کے کام آتی ہے۔
تاریخ اشاعت:
2020-06-04
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید ناشتہ کے فوائد سے متعلق
-
ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
-
صبح کے ناشتے کی اہمیت
-
ناشتے کیلئے بہترین مشورے
-
ناشتہ کیوں ضروری
-
باقر خانی اور نان خطائی․․․صبح و شام کے ناشتے
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.