Subha Ke Nashtay Ki Ahmiyat - Article No. 2396

Subha Ke Nashtay Ki Ahmiyat

صبح کے ناشتے کی اہمیت - تحریر نمبر 2396

دن بھر کا یہ اہم اور ضروری کھانا صرف بچوں یا خواتین کے لئے نہیں بلکہ ہر عمر کے مرد و عورت کے لئے لازمی ہے

پیر 14 مارچ 2022

یہ بات بے شمار تحقیقات سے ثابت ہوتی ہے اور بارہا بتائی جا چکی ہے کہ صبح کے ناشتے کی اہمیت کتنی ہے لیکن دن بھر کا یہ اہم اور ضروری کھانا صرف بچوں یا خواتین کے لئے نہیں بلکہ ہر عمر کے مرد و عورت کے لئے لازمی ہے۔اس کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ملازمت پیشہ افراد کے لئے تو اس کی اہمیت و ضرورت کچھ اور بڑھ جاتی ہے۔صبح بیدار ہونے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہئے اور ناشتے کے لئے (خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد کو) چکنائی سے بھرپور اور بھاری غذاؤں کے بجائے ہلکی پھلکی لیکن صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہئے۔

مثال کے طور پر پھل‘دلیہ‘کارن فلیکس اور انڈا‘ڈبل روٹی میں بھی تھوڑی بہت غذائیت پائی جاتی ہے‘سو اس کو بھی لیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ہلکے پھلکے کھانے ناشتے کے لئے بہترین ہیں‘لیکن یاد رکھیں کہ یہ کھانے غذائیت سے بھرپور ہوں بھاری غذائیں جیسے کہ پراٹھا‘لسی‘حلوہ پوری وغیرہ ملازمت پیشہ افراد کے ذہن و جسم پر سستی طاری کرتی ہیں۔


ایک بات اور ذہن میں رکھنے والی ہے کہ صبح کے صحت بخش ناشتے کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ رات کا کھانا بہت زیادہ بھاری اور مرغن غذاؤں پر مشتمل نہ ہو اور نہ ہی رات کو دیر سے کھانا کھانا چاہئے۔کیونکہ ناشتے میں جو حیاتین (Vitamins) اور معدنیات (Minerals) ہمارے چند بدن بننے سے رہ جاتے ہیں وہ پھر دن کے باقی حصے میں نہیں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Browse More Breakfast