Subah Ka Nashta Kaisa Ho - Article No. 2824

صبح کا ناشتہ کیسا ہو - تحریر نمبر 2824
ایک متوازن صبح کے ناشتے میں شامل اہم اجزاء اور کچھ ڈائٹ پلان آپ کیلئے ایک رہنما تحریر
ہفتہ 9 مارچ 2024
اناج پر مشتمل غذائیں
دلیہ‘بران رائس اور روٹی پر مشتمل ناشتے کو ہم صحت کیلئے بہترین انتخاب قرار دے سکتے ہیں کیونکہ یہ کاربوہائیڈریٹس‘فائبر اور دیگر ضروری غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔انہیں ناشتے کی مختلف ترکیبوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ پھل
ناشتے میں تازہ پھلوں کا استعمال وٹامن‘فائبر اور منرلز کی مقدار کو بڑھانے کا ایک سہل طریقہ ہے۔
(جاری ہے)
انہیں دہی یا دلئے میں ملا کر‘اسمودی بنا کر یا پھر کاٹ کر سادہ ہی کھایا جا سکتا ہے۔بیر‘کیلے‘سیب‘امرود‘آڑو‘انار‘انگور جیسے پھل قدرتی مٹھاس اور اہم غذائی اجزاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔
پروٹین سے بھری غذائیں
ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنے سے دن بھر بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔اس لئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ناشتے میں انڈے‘دہی‘پنیر اور مکھن جیسی پروٹین سے بھرپور اشیاء استعمال کریں۔
دودھ اور خشک میوہ جات
دودھ کیلشیم‘وٹامن ڈی اور پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اس لئے ناشتے میں دودھ کا ایک گلاس ضرور پئیں۔اگر ممکن ہو تو بادام‘پستے‘اخروٹ اور انجیر میں سے کوئی ایک خشک میوہ بھی دودھ کے ساتھ کھائیں۔
سبزیاں
اپنے ناشتے میں سبزیوں کو شامل کرنا نہ بھولیں تاکہ آپ کے غذائی اجزاء کی مقدار میں اضافہ ہو پالک‘مشروم‘شملہ مرچ اور گاجر کو کسی بھی انداز میں پکا کر اپنے ناشتے کا حصہ بنائیں تاکہ آپ کے دن کا آغاز صحت مند انداز میں شروع ہو اور دن کے شروع ہوتے ہی آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس‘وٹامنز اور معدنیات کی مقدار حاصل ہو جائیں۔
ہائیڈریشن
جسم کا ہائیڈریٹ رہنا صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔رات کی نیند کے بعد اپنے جسم کو نمی پہنچانے کیلئے ایک گلاس پانی یا ہربل چائے پی کر صبح کا آغاز کریں۔اب آپ کیلئے پیش ہیں صحتمند ناشتے کیلئے کچھ ڈائٹ پلان جن پر عمل درآمد یقینا آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
پہلا ڈائٹ پلان
گندم یا جو کا دلیا بادام اور شہد کے ساتھ استعمال کریں۔دہی کی ایک پیالی کے ساتھ ایک چمچہ اسپغول یا تخ مالنگا۔اورنج جوس کا ایک گلاس۔
دوسرا ڈائٹ پلان
چکی کے آٹے کی ایک چھوٹی روٹی۔سبزیوں پر مشتمل ایک انڈے کا آملیٹ۔ایک پیالی سبز چائے یا ہربل چائے۔
تیسرا ڈائٹ پلان
سبزیوں اور انڈے کا آملیٹ۔ڈبل روٹی کا ایک سلائس۔ایک پیالی ہربل چائے یا بلیک کافی۔
چوتھا ڈائٹ پلان
مکھن لگی بران بریڈ۔ایک چھوٹی مٹھی گری دار میوے۔ایک گلاس پانی یا تازہ پھلوں کا جوس۔
پانچواں ڈائٹ پلان
ایک پیالی اُبلی ہوئی مکئی میں پیاز‘ٹماٹر‘نمک اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر استعمال کریں۔ایک ابلا ہوا انڈا۔ہربل چائے یا کافی کی ایک پیالی۔اپنے ذائقے‘غذائی ضروریات اور بجٹ کے حساب سے منتخب ڈائٹ پلان میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
Browse More Breakfast

صبح کا ناشتہ کیسا ہو
Subah Ka Nashta Kaisa Ho

بہتر ناشتہ بہترین صحت
Behtar Nashta Behtareen Sehat

ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
Nashta Behtar Sehat Ke Liye Lazim

صبح کے ناشتے کی اہمیت
Subha Ke Nashtay Ki Ahmiyat

ناشتے کیلئے بہترین مشورے
Nashtay Ke Liye Behtareen Mashware

ناشتہ کیوں ضروری
Nashta Kyun Zaroori

باقر خانی اور نان خطائی․․․صبح و شام کے ناشتے
Bakarkhani Aur Naan Khatai

ہر صبح کا آغاز ناشتے سے کیجیے
Har Subha Ka Aghaz Nashte Se Kijye

انسانی غذا میں حیوانی لحمیات کی اہمیت
Insaani Ghaza Main Hewani Lehmiyaat Ki Ehmiyat

خالی پیٹ کیا کھائیں
Khaali Pait Kiya Khayeen

بچوں کے لئے ناشتا بہت ضروری ہے
Bachoon K Liye Nashta Buhat Zaroori Hai

تلبینہ اور دلیہ․․․صحت بخش ناشتے
Talbina Or Daliya - Sehat Bakhsh Nashtey