Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai - Article No. 2972

Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے - تحریر نمبر 2972

اینگزائٹی کی وجہ کوئی طبی مسئلہ یا نشہ آور ادویات کا استعمال ہو سکتی ہے

جمعہ 13 جون 2025

اینگزائٹی کی وجہ کوئی طبی مسئلہ یا نشہ آور ادویات کا استعمال ہو سکتی ہے۔نشے میں سب سے زیادہ کردار شراب کا سامنے آیا ہے۔بعض اوقات بہت کم مقدار میں تسلسل کے ساتھ شراب کا استعمال بھی اینگزائٹی کا باعث بن رہا ہے۔اگر شراب کا استعمال ترک کر دیا جائے تو اس کے بد اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ شراب چھوڑنے کے بعد عام طور پر نشہ کرنے والے پر اینگزائٹی کا حملہ ہوتا ہے اور تقریباً دو سال تک اس کا اثر دیکھا گیا ہے۔
ایک تحقیق کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ تقریباً نصف لوگوں میں شراب چھوڑنے کے بعد اینگزائٹی ڈس آرڈرز دیکھنے میں آئے اور ان میں بھی زیادہ تعداد خوف اور سماجی فوبیاز کی ہے۔
بعض اوقات اینگزائٹی کسی طبی بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر ہارمونز کی خرابیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں مثلاً گلہڑ وغیرہ بھی اینگزائٹی کا سبب بن سکتی ہیں۔

زندگی میں وقوع پذیر ہونے والی مختلف ناہمواریاں اور تلخیاں بھی اینگزائٹی کا سبب بن سکتی ہیں۔آج کے دور میں مالی مسائل نے عوام کی اکثریت کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے اور یہ بھی اینگزائٹی کی ایک بڑی وجہ ہے۔نوجوانوں میں اینگزائٹی کا مرض معاشرتی میل جول، لوگوں کی بے جا تنقید اور اپنے جسم کی ساخت کی خرابیوں یا کمی کی وجہ سے لاحق ہو جاتا ہے۔
بوڑھے لوگوں میں بھول جانے کا مرض بھی اینگزائٹی کا باعث بن جاتا ہے۔
اینگزائٹی ڈس آرڈر کے دوران سٹریس میں اضافہ ہو جاتا ہے اور عام طور پر مندرجہ ذیل علامات مثلاً سر درد، پسینہ آنا، پٹھوں کا اکڑاؤ، دل کا تیز دھڑکنا، گھبراہٹ ہونا اور بلڈ پریشر کا بڑھنا وغیرہ ہوتی ہیں اور ان تمام کی وجہ سے مریض تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔اینگزائٹی کے مرض کی تشخیص کیلئے ان تمام علامات کا کم از کم چھ ماہ سے ہونا ضروری ہے کیونکہ اس مرض کو لیبارٹری کے ٹیسٹوں سے ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
علاج میں اہم چیز لائف سٹائل میں تبدیلیاں لانا ہیں۔ان تبدیلیوں میں ورزش کرنا، نیند کو منظم کرنا، کیفین کے استعمال (چائے، کافی) کو کم کرنا اور سگریٹ نوشی ترک کرنا وغیرہ شامل ہیں۔اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنا اینگزائٹی میں تمام دواؤں سے بہتر ہے۔

Browse More Depression