Depression Se Niklain - Article No. 2759

ڈپریشن سے نکلیں - تحریر نمبر 2759
اینگزائٹی اور ڈپریشن کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے،تو یہ مریض کو کسی انتہائی قدم کی طرف بھی مائل کر دیتی ہے،جو یقینا صحیح طرزِ عمل نہیں
پیر 4 ستمبر 2023
فی الوقت اکثر خواتین کبھی پیٹ میں درد کی،کبھی نیند نہ آنے کی شکایت کرتی ہیں اور کبھی صرف اس خواہش کا اظہار کہ وہ اکیلے ایک کمرے میں رہنا چاہتی ہے۔ان سب چیزوں کو نہ ان کے سسرال والے کوئی اہمیت دیتے ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر مگر حقیقت یہ ہے کہ فی الوقت خواتین میں اینگزائٹی اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔جس کا اثر ان کے جسمانی اعضا پر ہوتا ہے وہ پیٹ،سر اور کمر کے درد کے ساتھ دمے وغیرہ جیسی تکالیف کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔
چونکہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں،جہاں اینگزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھا جاتا اس لئے سب سے پہلے تو یہ بات ضروری ہے کہ بجائے اس کے کہ آپ اپنے شوہر یا پھر سسرال والوں کو اس بات کا احساس دلائے کہ آپ اینگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار ہے آپ اس بات کو سمجھے کہ اینگزائٹی اور ڈپریشن کو بیماری سمجھنا ضروری ہے اور اس کا علاج بھی اتنا ہی ضروری ہے،جتنا کہ کھانسی،نزلہ،بخار یا پھر کسی بھی بیماری کا۔
(جاری ہے)
اس لئے سب سے پہلے کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھائیے،تاکہ وہ آپ کی ضرورت کے عین مطابق اس کی راہ نمائی کرے،تاکہ وہ تمام عوامل جو آپ کو انگزائٹی یا پھر ڈپریشن کا شکار کر رہے ہیں،ان سے لڑنے کا،ان کو درگزر کرنے کا اور ان سے باہر نکلنے کا طریقہ آپ کو سکھائے۔
Browse More Depression

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر
Autism Spectrum Disorder

طلاق کے بعد نفسیاتی مسائل
Talaq Ke Baad Nafsiyati Masail

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat

ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana

سیزنل ڈس آرڈر
Seasonal Disorder

ذہنی صحت توجہ چاہتی ہے
Zehni Sehat Tawajah Chahti Hai

ڈپریشن
Depression

ڈپریشن
Depression

سبزے کے قریب، دماغی امراض سے دور
Sabze Ke Qareeb, Dimaghi Amraz Se Door

ڈپریشن سے نکلیں
Depression Se Niklain

ڈپریشن صحت کے کئی مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے
Depression Sehat Ke Kayi Masail Mein Mubtala Kar Sakta Hai

ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
Depression - Daur E Jadeed Ka Aham Masla