Diabetes Ke Mareezon Ke Liye 7 Din Ka Diet Plan - Article No. 1372

Diabetes Ke Mareezon Ke Liye 7 Din Ka Diet Plan

ذیابطیس کے مریضوں کیلئے7دن کا ڈائٹ پلان - تحریر نمبر 1372

کیا کھائیں کیا نہ کھائیں ؟ذیابطیس کے مریضوں کی جانب سے پوچھا جانے والا یہ ایک اہم سوال ہے۔

پیر 24 ستمبر 2018

رابعہ شیخ
کیا کھائیں کیا نہ کھائیں ؟ذیابطیس کے مریضوں کی جانب سے پوچھا جانے والا یہ ایک اہم سوال ہے ۔ذیابطیس ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے اندر مقررہ مقدار سے کم یا ضرورت سے زیادہ انسولین ہو جانے کے باعث حملہ آور ہوتا ہے اور مناسب احتیاط اورعلاج نہ ملنے کے سبب مریض کے لیے رفتہ رفتہ بینائی کا جانا ،وزن کا بتدریج بڑھنا ،مستقل تھکان،یادداشت کی کمزوری اور دماغ کی رگ پھٹ جانا جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے ۔

اگر چہ ان مریضوں کے لیے شوگر کنٹرول کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن ناممکن بھی نہیں ،بھر پورغذا اور باقاعدہ ورزش کو معمول بنالیا جائے تو اس مرض سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے۔ان مریضوں کی غذائی حکمت عملی سے متعلق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر انہیں متوازن غذا مثلا کاربوہائیڈ ریٹس ،پروٹین ،چکنائی ،وٹامن اور ضروری مقدار میں کیلوریز ملتی رہیں تو خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنا نہایت آسان ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے امریکن رائٹر ڈینیل ڈریس ڈین اور رجسٹر ڈ ڈائمیشن نتالیہ ہٹلر 7دن کا 1200کیلوریز پر مشتمل غذائی خوراک پلان ترتیب دیتے ہیں ،جو ان مریضوں کوکم عرصے میں ہی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دے گا ۔ڈائمیشن کے مطابق اس ڈائٹ پلان میں کمپلیکس کاربوہائیڈیٹس ،لین پروٹین او ر صحت مند چربی جیسے غذائی اجزاء شامل ہیں جبکہ سیر شدہ چکنائی (saturated)اور سوڈیم کو محدود کیاگیا ہے جوکہ مریض کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں ۔

پہلا دن
ناشتہ :آدھا کپ دلیا (آدھا کپ دودھ یا پانی میں پکا ہوا )،درمیانے سائز کا آلو چہ (باریک کٹا ہوا)،دو اخروٹ (دلیے کے ساتھ آلو چے اور اخروٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں )AMاسنیکس :تین چوتھائی کپ بلو بیریز ،ایک چوتھائی کپ بغیر چکنائی والی دہی دوپہر کا کھانا :دو عدد گندم کے سلائس ،دو چمچ گرین مسٹرڈ ،آدھا درمیانے سائز کا سیب ،دواونس چکن کا سینہ بغیر کھال کے ،دو چمچ کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز،ایک کپ موسمی ہری سبزیاں (ان سب چیزوں کے ذریعے سینڈ وچ تیار کیا جاسکتا ہے )PMاسنیکس :درمیانی سائز کا آدھا سیب ،آدھا چمچ شہد اور چٹکی بھر دار چینی رات کا کھانا :ڈھائی کپ وزن کم کرنے والا سبزی کا سوپ ،گوٹ چیز ٹوسٹ
دوسرا دن
ناشتہ :ایک کب دلیا ،تین چوتھائی کپ بلو بیریز ،ایک اونس بادام ،ایک چمچ تخم بالنگا دوپہر کا کھانا :سلاد ،2تازہ پالک ،دو اونس گرلڈ چکن سینے کا ،آدھا کپ چنا ،آدھا چھوٹے سائز کا ایوا کا ڈو،تین چوتھائی اسٹر ابیری قاش کی ہوئی،ایک چوتھائی کپ کدوکش کی ہوئی گاجر ،دو چمچ ڈریسنگ اسنیکس :ایک عدد آڑو ،ایک چوتھائی کپ کا ٹیج چیز کے ساتھ رات کاکھانا :دم کا دلیا 3/2کپ گن ،بھنے ہوئے بینگن ،دو چمچ سوکھے ٹماٹر ،چاپ کیے پانچ عدد کا لے زیتون ،ایک چمچ سرکہ ،تازہ تلسی
تیسرا دن
ناشتہ :ایک انڈہ یا دو انڈے دیجی آملیٹ بنانے کیلئے (پالک ،مشروم ،شملہ مرچ ،ایواکاڈو )آدھا کپ سیاہ پھلیوں اور ایک کپ بیریز کے ساتھ دوپہر کا کھانا:وعدد ہائی فائبر گرین بریڈ ،ایک چمچ گریک دہی،ایک چمچ مسٹرڈ ،دواونس کینڈ ٹوٹا کدو کش کی ہوئی گاجروں کے ساتھ ،ایک کپ ٹماٹر کی قاشیں ،ایک چھوٹا سیب رات کا کھانا :آدھا کپ مکئی اور لوبیا ،ڈیڑھ اونس مکئی بریڈ ،ایک ٹیبل اسپون مکھن دواونس چکن ،آدھا کپ تازہ پائن ایپل
چوتھا دن
ناشتہ :میٹھے آلو کے ٹوسٹ ،ایک اونس گوٹ چیز،پالک ،ایک چمچ السی کے بیج دوپہر کا کھانا :ایک اونس بھنی ہوئی چکن ،ایک چمچ سلاد ڈریسنگ ،ایک کپ خام بندگوبھی ،ایک کپ تازہ بیریز اسنیکس :ایک کپ بغیر چکنائی کے دہی،آدھے کیلے کے ساتھ رات کا کھانا :دو تہائی کپ کوئینو ا(موسمی بوٹی )،ایک کپ ٹوفو (کٹی پسی ہوئی سویا بین سے تیار کردہ ایک طرح کی پیٹھی )،ایک کپ پکی ہوئی چائینز پالک ،ایک کپ ابلی ہوئی پھول گوبھی ،2چمچ زیتون کا تیل
پانچواں دن
ناشتہ: ایک تہائی کپ ہائی فائبر سیریل (دلیا)،ایک کپ بیریز ،ایک کپ فلیکس ملک پروٹین کے ساتھ دوپہر کاکھانا :سلاد ،دوکپ پالک ،ایک چوتھائی کپ ٹماٹر ،ایک اونس چیڈر چیز ،ایک ابلا ہوا انڈہ (چاپ کرلیں )،دو چمچ یوگرٹ ڈریسنگ ،چوتھائی کپ انگور ،ایک چمچ کدو کے بیج،ایک چوتھائی کپ ابلے چنے اسنیکس :ایک کپ اجوائن ایک چمچ پینٹ بٹر کے ساتھ رات کا کھانا :دواونس بغیر ہڈی سامن ،ایک درمیانے سائز کا بیک کیا ہوا آلو ایک چمچ مکھن ،ڈیڑھ کپ ابلی ہوئی اسپارگس
چھٹا دن
ناشتہ :ایک کپ کم چربی والی گریک یو گرٹ (دہی)میش کیے ہوئے کیلے کے ساتھ ،ایک کپ بیریز ،ایک کپ تخم بالنگا دوپہر کا کھانا :دوعدد مکئی کی روٹی ،ایک تہائی کپ لوبیا ،کم چری والی چیز coleslaw(سلاد جو کرم کلے کی کچی پتیاں کاٹ کر بنائی جاتی ہے )،دو چھوٹے آلو چے ثالثاڈریسنگ کیلئے اسنیکس :ایک گول ٹماٹر ،10چھوٹی گاجروں اور دو چمچ Hummas(پسے ہوئے مصری چنے اور تلوں کے تیل سے لیموں اور لہسن ڈال کر تیار کردہ گاڑھامسالہ)رات کا کھانا :چھ اونس بیکڈ آل ،ڈیڑھ کپ ابلی ہوئی بروکولی ،ایک چمچ مکھن ،دوچوتھائی کپ اسٹرابیر یز ،دواونس گرلڈگوشت
ساتواں دن
ناشتہ :ایک کپ پکا ہوا دلیا ،ایک چمچ چاکلیٹ ،ایک چمچ پینٹ بٹر اور ایک چمچ تخم بالنگا دو پہر کاکھانا :پینا بریڈ ،آدھا کپ کھیرا ،آدھا کپ ٹماٹر ،آدھا کپ مسور ،آدھا کپ پتوں والی سبزیاں ،دو چمچ سلاد ڈریسنگ رات کا کھانا :دواونس سامن،ایک کپ مٹر ،ایک چمچ مکھن ،ایک کپ ہکے ہوئے چقندر ،ایک کپ سفید چقندر اور ایک چمچ سرکہ

Browse More Dieting