Cycle Chalaain Sehat Banaain - Article No. 2711
سائیکل چلائیں صحت بنائیں - تحریر نمبر 2711
سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے
منگل 23 مئی 2023
سائیکل چلانا بچپن میں ہر بچے کا شوق ہوتا ہے۔بلکہ اگر کہا جائے کہ یہ صرف بچپن کا نہیں بلکہ ہر عمر کے افراد سائیکل چلا سکتے ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہو گا۔لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ سائیکل چلانا صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ اس سے انسانی صحت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟سائیکل چلانا ایک ایسی صحت مند سرگرمی ہے جو بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں مفید ہے۔اس سے جسمانی تندرستی اور چستی حاصل ہوتی ہے جبکہ بچوں کو مستعد رہنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔سائیکل ایک سادہ،سستی،قابل اعتماد،صاف ستھری اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ذرائع آمد و رفت ہے،جو ماحولیاتی انتظام اور صحت کو فروغ دیتی ہے۔
صحت کیلئے مفید:
سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لئے مفید ہے۔
(جاری ہے)
سائیکلنگ کا رجحان:
موجودہ وقت میں ادھیڑ عمر کے جانے کتنے افراد ہوں گے جنہوں نے بچپن میں اپنی یا دوست کی سائیکل یا پھر کرایہ پر حاصل کر کے چلائی ہو گی۔مگر پھر ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہونے سے لوگ زیادہ مصروف ہو گئے ہیں،ان کی زندگیوں میں تیزی آ گئی ہے۔گاڑیوں اور موٹر سائیکل بڑی تعداد میں دستیاب ہونے سے سائیکل کا استعمال انتہائی کم ہو گیا ہے۔دور حاضر میں نوعمر بچے بھی سائیکل کی جگہ موٹر سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں جس میں کافی حد تک قصور والدین کا ہے جو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر نہیں رکھتے اور افسوس یہ ہے کہ کچھ والدین تو ایسے بھی ہیں جو خود ہی اپنے بچوں کو نوعمری میں ہی موٹر سائیکل چلانا سکھاتے ہیں۔حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ حال ہی میں کچھ نوجوانوں کو شہر کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ انھیں دیکھ کر نوجوان اور بچوں میں سائیکلنگ کا شوق پیدا ہو گا۔
بچوں کو سائیکلنگ کروائیں:
آپ اپنے بچوں کو کسی ایسے مقام پر لے جائیں جہاں وہ باآسانی سائیکل چلا سکیں۔آپ انھیں قوائد و ضوابط اور حفاظتی امور سے آگاہ کریں جن میں ہیلمٹ پہننا شامل ہے۔شام کے وقت کسی پارک لے جا کر بچوں کو سائیکلنگ کروائی جائے جس سے نہ صرف ان کی جسمانی ورزش ہو گی بلکہ وہ درختوں کے بیچ ماحولیاتی آلودگی سے بھی محفوظ رہیں گے۔آپ خود بھی بچوں کی رہنمائی کے لئے سائیکلنگ کر سکتے ہیں،بچے والدین کو سائیکل چلاتا دیکھیں گے تو وہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے۔اگر ہفتے میں دو سے چار گھنٹے سائیکل چلانے کے لئے نکال لئے جائیں تو ہماری صحت میں خاطر خواہ بہتری آ سکتی ہے۔
Browse More Exercise
ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت
Warzish Aur Jismani Sargarmiyon Ki Ahmiyat
ورزش ایک مفت اور مفید دوا
Warzish Aik Muft Aur Mufeed Dawa
سائیکل چلائیں صحت بنائیں
Cycle Chalaain Sehat Banaain
ورزش سے پہلے کیا کھائیں
Warzish Se Pehle Kya Khayen
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
ورزش
Warzish
مارننگ واک
Morning Walk
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی
Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج
Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj