Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide - Article No. 2606

سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے - تحریر نمبر 2606
وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے سردیوں کا موسم بہترین ہے کیونکہ سردیوں میں ہماری دھڑکن کی رفتار کم ہوتی ہے لہٰذا ہم ورک آؤٹ میں زیادہ طاقت صرف کرتے ہیں یوں ہم زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں
ہفتہ 24 دسمبر 2022
ہمارے جسم کو صحت مند رہنے کے لئے ہر موسم میں ورزش کی ضرورت ہے تاہم موسم سرما میں ہم سست ہو جاتے ہیں اور باہر جانے سے احتراز کرتے ہیں۔سردیوں میں ویسے بھی خوراک بڑھ جاتی ہے لہٰذا حرکت نہ ہونے اور صرف کھاتے رہنے سے ہم فربہ ہو جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
سابق مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ موسم سرما کے دوران کی جانے والی ورزشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے سردیوں کا موسم بہترین ہے کیونکہ سردیوں میں ہماری دھڑکن کی رفتار کم ہوتی ہے لہٰذا ہم ورک آؤٹ میں زیادہ طاقت صرف کرتے ہیں یوں ہم زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔
علاوہ ازیں سردیوں میں پسینہ بھی دیر سے آتا ہے لہٰذا ہم زیادہ ورزش کر سکتے ہیں،بہ نسبت گرمیوں کے جب تھوڑی سی ورزش میں ہی ہمارے پسینے بہہ جاتے ہیں۔فدا حسین نے کہا کہ باقاعدہ ورک آؤٹ سے قبل وارم اپ یا جسم کو گرم کرنا بہت ضروری ہے ورنہ سخت ورزش سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا نیا ورک آؤٹ شروع کرنے والے افراد چہل قدمی سے وارم اپ کریں اور زیادہ بھاری ورزشیں کرنے سے گریز کریں۔
Browse More Weight Loss

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se

قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet