Warzish Se Pehle Kya Khayen - Article No. 2695

Warzish Se Pehle Kya Khayen

ورزش سے پہلے کیا کھائیں - تحریر نمبر 2695

جم جانے یا فٹنس کیلئے کچھ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اپنے جسم کو توانائی فراہم کریں

منگل 2 مئی 2023

جبار خان
جم جانے یا فٹنس کیلئے کچھ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اپنے جسم کو توانائی فراہم کریں،جس کے لئے درست یا موزوں غذا کا انتخاب کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ اپنا ورک آؤٹ یا آؤٹ ڈور سرگرمی عمدگی سے انجام دے سکیں۔مثال کے طور پر اگر آپ اپنی اسپن کلاسز لے رہے ہیں اور اس سے پہلے سبزی یا پھل کے جوس کو ایک صحت بخش آپشن تصور کر رہے ہیں تو دوبارہ سوچیں،کیونکہ اس سے آپ کا ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے۔
آپ کی رہنمائی کے لئے ہم کچھ اسنیکس کا ذکر کر رہے ہیں،جنہیں آپ جم جانے یا فٹنس روٹین سے پہلے استعمال کر سکتے ہیں۔
چہل قدمی سے پہلے
اگر آپ کو اپنی بھرپور غذا لئے تین سے چار گھنٹے ہو چکے ہیں اور ابھی بھی آپ کو شکم سیری ہے تو پھر کچھ بھی کھانے پینے کی ضرورت نہیں،بس آپ انھیں اور چہل قدمی کرنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

لیکن اگر آپ صبح سویرے اٹھ کر چہل قدمی کرنے کے عادی ہیں یا رات کا کھانا کھانے کے بعد خالی پیٹ محسوس کر رہے ہیں تو چہل قدمی پر جانے سے قبل ناشپاتی،سیب،ایک آدھ کیلا،یا اسموتھی کا چھوٹا گلاس،پھلوں کے ساتھ دہی یا بادام کا دودھ لے سکتے ہیں۔


دوڑنے سے پہلے
دوڑنے (رننگ) کیلئے بہت زیادہ طاقت اور اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ رننگ سے پہلے صحت بخش غذا لی جائے۔اگر آپ کو تیزابیت کی شکایت ہے تو آپ کو ڈیری مصنوعات یا ترش غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔اگر آپ کئی میٹر کی رننگ کرنے جا رہے ہیں تو پھر آپ کو رننگ سے ایک گھنٹہ قبل اسنیکس کھانے چاہئیں۔
آپ کو نٹ بٹر کے ساتھ ٹوسٹ،کیلا یا چند بادام پستے،ایک چھوٹے سے پیالے میں دلیہ،کوئی سا بھی آدھا پھل یا پھر چاکلیٹ بار کھانی چاہئے۔
یوگا سے پہلے
یوگا کرنے سے پہلے بہت زیادہ کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ آپ کو اس میں Twist کرنے والے آسن کرنے ہوتے ہیں جبکہ سر کے بل بھی کھڑا ہونا ہوتا ہے۔آپ فائبر سے بھرپور پھل جیسے کہ کیلا،میوے،ایک پیالی بیریز،اوٹ میل یا دوسری پکی ہوئی دالیں استعمال کر سکتے ہیں۔

Browse More Exercise