Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware - Article No. 2629
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے - تحریر نمبر 2629
بدھ 25 جنوری 2023

ڈاکٹر عقیلہ مشتاق
کہتے ہیں کہ حرکت میں برکت ہے۔اسی طرح ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہنے کے لئے حرکت میں رہنا ضروری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہر روز آدھے گھنٹے کی جسمانی ورزش آپ کو صحت مند طرز زندگی کی جانب گامزن کر سکتی ہے۔یہ ورزش چہل قدمی،جاگنگ،سائیکلنگ اور گارڈننگ سے لے کر کچھ حد تک مشکل کاموں جیسے رننگ،پش اَپس یا ویٹ لفٹنگ پر مشتمل ہوتی ہے۔اگر آپ اپنی سہولت اور سکت کے مطابق کسی بھی ایک یا ایک سے زائد ورزش کو مستقل بنیادوں پر کرتے رہیں گے تو آپ اپنے اندر ایک نئی توانائی اور تازگی پائیں گے۔ویسے بھی ایک صحت مند زندگی محض خواب دیکھنے سے نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔صحت مند زندگی گزارنے سے متعلق ذیل میں دیے گئے کچھ مشورے آپ کو طویل مدت میں بڑے فائدے دے سکتے ہیں۔
وزن میں اعتدال:
بیٹھے بیٹھے کام کرتے رہنا،افراتفری میں پیٹ بھرنا یعنی لگا بندھا لائف اسٹائل آپ کے جسم کو موٹاپے کی طرف مائل کرتا ہے یا وزن میں زیادتی کا باعث بنتا ہے۔جسم میں چربی نہ بڑھنے دینے یا ایک صحت مند وزن اپنائے رکھنے کے لئے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ سرگرمیاں اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ذہنی دباؤ سے محفوظ رہیں:
زندگی گزرتی چلی جاتی ہے اور آپ اپنے مکمل ہونے اور ادھورے رہنے والے ٹک باکسز پر نشان لگاتے رہ جاتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کرنے اور نہ کرنے کے کاموں کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے آپ اپنے دماغ پر کچھ زیادہ ہی بوجھ ڈال دیتے ہیں،جس کی وجہ سے آپ کو ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چلتے پھرتے،کام کاج میں مصروف:
ہمارا جسم ایک مشین کی طرح ہے،جیسے مشین کچھ عرصے استعمال نہ ہو تو اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،اسی طرح اگر ہمارا جسم بھی حرکت میں نہیں رہے گا تو پھر کسی کام کا نہیں رہے گا۔ساکن طرز زندگی آپ کو جوڑوں اور پٹھوں میں درد،کمزوری،آسٹیوپوروسس اور جسمانی کمزوری ہی دے سکتا ہے۔روزانہ کی باقاعدہ ایکسرسائز آپ کے جسم میں موجود ہڈیوں،پٹھوں اور جوڑوں کو تقویت فراہم کرتی ہے اور آپ کسی بھی کام کو مستعدی سے انجام دینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
نیند کو نظر انداز نہ کرنا:
کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی آپ کی توانائی کو بڑھانے کا باعث ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی آپ کو تھکن بھی ہو جاتی ہے اور جب جسم ریلیکس کرتا ہے تو آپ کو اچھی نیند آتی ہے۔ورزش کے دوران خوشی کے ہارمونز ”اینڈورفنز“ آپ کو ذہنی طور پر آرام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور آپ سکون بھری نیند لیتے ہیں۔
منرلز اور وٹامنز:
ویسے تو چھ منرلز اور وٹامنز ہر شخص کے لئے انتہائی اہم ہوتے ہیں لیکن یہاں ہم صرف وٹامن ڈی کی اہمیت اور افادیت پر بات کریں گے۔ایک تحقیق کے مطابق صبح کی نرم دھوپ میں چند منٹ گزارنا وٹامن ڈی کے حصول میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اس عمل سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہے،جو ہڈیوں اور پٹھوں وغیرہ کی صحت کے لئے ضروری ہے۔لہٰذا آپ کو چاہیے کہ گھر کے ٹیرس یا بالکونی کو اس طور سے ترتیب دیں کہ وہاں صبح کے وقت کچھ دیر بیٹھ کر تازہ ہوا اور دھوپ کی مدھم کرنوں سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔اس کے علاوہ براہ راست سورج کی شعاعوں سے اپنے آپ کو بچائیں،تاہم گھر میں دھوپ اور ہوا کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں تاکہ گھر کا ماحول صحت مند رہے۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2023-01-25
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید ورزش سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.