Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti - Article No. 2547
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی - تحریر نمبر 2547
ماہرین کے مطابق صحت مند اور چاق چوبند رہنے کے لئے تیراکی سے اچھی کوئی ورزش نہیں
ہفتہ 1 اکتوبر 2022
تیراکی نہ صرف تفریح سے بھرپور کھیل ہے،بلکہ اس میں پورے جسم کی ورزش ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق صحت مند اور چاق چوبند رہنے کے لئے تیراکی سے اچھی کوئی ورزش نہیں۔تیراکی اعصاب کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق تیراکی ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاونت کر سکتی ہے۔
(جاری ہے)
عام طور پر گرمیوں میں تمام لوگ نہروں،تالابوں،جھیلوں،دریاؤں یا سمندر کا رُخ کرتے ہیں اور خوب لطف اُٹھاتے ہیں،اسی لئے گرمیوں میں سمندر اور سوئمنگ پولز پر لوگوں کا رش ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اگر خدانخواستہ کبھی پانی کی آفات کا سامنا کرنا پڑ جائے تو انسان اپنا اور دوسروں کا تحفظ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔
اگر کسی کو تیراکی آتی بھی ہو تو پہلی بار تیراکی کا مظاہرہ کرنے سے قبل اُسے اپنے سپروائزر کی موجودگی میں پانی میں غوطہ لگانا چاہیے۔آج کل چونکہ بچوں کی چھٹیاں ہیں تو انھیں بھی تیراکی سکھائی جائے،کیونکہ اس کے ذریعے ان کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے۔
بچوں میں اگر ایک بار تیراکی کا شوق پیدا ہو گیا تو وہ خود ہی اسے سیکھنے کی جانب مائل ہو جائیں گے۔اس مقصد کے لئے آپ انھیں سوئمنگ کلاسز بھی جوائن کروا سکتے ہیں۔تیراکی سے نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت اچھی رہے گی،بلکہ وہ وقت کو درست طریقے سے استعمال کرنا بھی سیکھیں گے۔تیراکی کے بہت سے فوائد ہیں،خاص طور پر بچوں کے لئے یہ جسمانی ورزش بہت فائدہ مند ہے۔
تیراکی کرنے سے انسان کا جسم متناسب ہو جاتا ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تیراکی کرنے سے جسم میں موجود حرارے (کیلوریز) کم ہو جاتے ہیں اور یوں وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔سینے کے بل تیراکی کرنے سے جسم کے 60 حرارے،پشت کے بل 80 حرارے،آزادانہ انداز سے 100 حرارے اور دونوں ہاتھ ایک ساتھ آگے بڑھا کر تیراکی کرنے سے 150 حرارے کم ہو سکتے ہیں۔
خود اعتمادی کا حصول
تیراکی میں ہر اعضا کی حرکت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے اور اعتماد حاصل کرتا چلا جاتا ہے،اسے ہر مرحلے کی کامیابی کا احساس ہوتا ہے۔ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تیراکی کرنے سے انسان کے اندر خود اعتمادی آ جاتی ہے۔تیراکی سیکھتے ہوئے انسان اپنے اہداف مقرر کرتا ہے،جس سے اسے زندگی کو صحیح ڈھنگ سے گزارنے میں مدد ملتی ہے اور وہ اہداف کے حصول کے لئے اپنی توانائیاں بچا کر رکھتا ہے۔تیراکی سیکھنے کے لئے انسان جب خود کو وقف کرتا ہے اور ترتیب سے مشقیں پوری کرتا ہے تو یہی نظم و ضبط زندگی میں اس کے کام آتا ہے۔
Browse More Exercise
ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت
Warzish Aur Jismani Sargarmiyon Ki Ahmiyat
ورزش ایک مفت اور مفید دوا
Warzish Aik Muft Aur Mufeed Dawa
سائیکل چلائیں صحت بنائیں
Cycle Chalaain Sehat Banaain
ورزش سے پہلے کیا کھائیں
Warzish Se Pehle Kya Khayen
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
ورزش
Warzish
مارننگ واک
Morning Walk
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی
Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج
Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj