Aankhon Ke Liye Kon Se Vitamins Mufeed Hain - Article No. 2690

Aankhon Ke Liye Kon Se Vitamins Mufeed Hain

آنکھوں کے لئے کون سے وٹامنز مفید ہیں - تحریر نمبر 2690

آنکھوں کی صحت کے حوالے سے وٹامن اے،سی اور ای کلیدی حیثیت رکھتے ہیں

منگل 25 اپریل 2023

شمع اسلم
وٹامنز انسانی جسم کی ضروریات میں سے ہیں تاہم آنکھوں کی صحت کے حوالے سے وٹامن اے،سی اور ای کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں بی وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء بھی آنکھوں کے لئے مفید ہوتے ہیں۔وٹامنز کی کمی آنکھوں کے کچھ امراض جیسے موتیا بند،گلوکوما،اور عمر سے متعلق میکولا (آنکھوں کے پیچھے کا حصہ) کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس ان امراض کی نشوونما یا اسے سست کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
وٹامن اے
وٹامن اے اچھی بصارت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔وٹامن اے پروٹین روڈوپسن کا ایک جز ہے جو آنکھوں کو کم روشنی میں بھی دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔شکرقندی،گاجر،لال شملہ مرچ،کدو اور اسکواش وٹامن اے کے بہترین ذرائع ہیں۔

(جاری ہے)


وٹامن ای
الفا ٹو کو فیرول،وٹامن ای کی ایک شکل ہے جس میں خاص طور پر طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں۔اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں موجود منفی ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے جو آنکھ کے اندر موجود پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس نقصان کے نتیجے میں موتیا بند کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔وٹامن ای بادام،سورج مکھی کے بیج،مونگ پھلی،سویابین یا سویابین کا تیل،مکئی،کینولا آئل اور ایسپراگس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وٹامن سی
وٹامن سی بھی آنکھوں کی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے،یہ بالائے بنفشی اشعہ کے نقصان سے بچاتا ہے۔اگرچہ عمر کے ساتھ آنکھوں میں وٹامن سی کا ارتکاز کم ہوتا ہے تاہم اس نقصان کو وٹامن سی سے بھرپور خوراک سے پورا کیا جا سکتا ہے۔سنترے یا ان کے مشروب،بروکولی،بلیک بیری اور چکوترے کے جوس سے وٹامن سی کے معروف ذرائع ہیں۔

Browse More Eyes