Ashob E Chashm Ka Shikar Ho Jayen To Kya Karen - Article No. 2770

Ashob E Chashm Ka Shikar Ho Jayen To Kya Karen

آشوبِ چشم کا شکار ہو جائیں تو کیا کریں - تحریر نمبر 2770

صبح و شام نہانا اور صاف ستھرے لباس کا پہننا بھی آشوبِ چشم سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے

پیر 9 اکتوبر 2023

آشوبِ چشم کے حملہ سے بچنے اور اس کی شدت میں کمی کرنے کے لئے آنکھوں پر ہلکے سبز، سیاہ اور نیلے شیشے والی عینک کا استعمال کیے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔عینک لگائے بغیر موٹر سائیکل یا سائیکل ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ہوا میں شامل ذرات اور دھواں بھی آنکھوں میں جا کر آشوبِ چشم کا باعث بنتے ہیں۔تیز روشنی اور چمک دار چیزوں کی طرف دیکھنے سے پرہیز کریں۔
ٹی وی بھی عینک لگائے بغیر نہ دیکھا جائے اور ٹی وی سکرین کافی فاصلے پر رکھیں۔حفظِ ماتقدم کے طور پر پھٹکری سفید 50 گرام کو 5 کلو پانی میں حل کر کے 200 ملی لیٹر عرق گلاب ملا کر گھر میں رکھیں اور صبح و شام مذکورہ محلول سے آنکھوں کو دھوتے رہیں،یوں آپ آشوبِ چشم کے حملے سے ممکنہ حد تک بچے رہیں گے۔
اسی طرح اس مرض میں مبتلا افراد سے ہاتھ ملانے کے بعد آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے احتیاط کریں۔

(جاری ہے)

گرد و غبار اور دھواں آنکھوں میں نہ جانے دیں۔آنکھوں پر برف کی ٹکور کریں اور خارش یا جلن ہونے کی صورت میں آنکھوں کو زور سے نہ ملیں بلکہ کوشش کریں کہ بالکل بھی نہ ملیں۔آنکھوں سے بہتے پانی کو صاف کرنے کے لئے ٹشو پر ہلدی کا استعمال کریں۔
غذاؤں میں بکری کا گوشت،گھیا توری،ٹینڈے وغیرہ کا شوربہ سرخ مرچ کے بغیر استعمال کریں،چپاتی بالخصوص توے کی روٹی بھی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔

دالوں میں مونگ کی دال اور دلیا وغیرہ بہترین غذائیں ہیں۔آلو اور قیمے والے نان،کلچے وغیرہ بالکل ترک کر دیے جائیں۔بازاری اور کولا مشروبات اور چائے و کافی کو خیرباد کہہ دینے میں ہی عافیت ہے۔علاوہ ازیں صبح و شام نہانا اور صاف ستھرے لباس کا پہننا بھی آشوبِ چشم سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Eyes