Aankhon Ki Khushki - Article No. 2427

Aankhon Ki Khushki

آنکھوں کی خشکی - تحریر نمبر 2427

آنکھوں میں خشکی کی وجوہات میں آلودگی،کانٹیکٹ لینسز کا طویل عرصے تک استعمال اور سب سے اہم وجہ گھنٹوں لگاتار ٹی وی دیکھنا اور کمپیوٹر پر کام کرنا شامل ہے

بدھ 27 اپریل 2022

آنکھوں کی خشکی کا مسئلہ صرف بڑوں میں ہی نہیں بچوں میں بھی پایا جاتا ہے۔بچوں کی جلد اور ان کے جسمانی اعضاء چونکہ بہت نازک اور حساس ہوتے ہیں تو وہ جلد کسی بھی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔آنکھوں میں خشکی کی وجوہات میں آلودگی،کانٹیکٹ لینسز کا طویل عرصے تک استعمال اور سب سے اہم وجہ گھنٹوں لگاتار ٹی وی دیکھنا اور کمپیوٹر پر کام کرنا شامل ہے۔

جب کوئی فرد ٹی وی اسکرین یا کمپیوٹر پر اس کی نظر جمی رہتی ہیں تو عام حالت کے مقابلے میں پلکیں کم جھپکتی ہیں۔عام طور پر بار بار پلک جھپکنے سے ہماری آنکھوں میں موجود آنسوں کے قطرے بکھر کر آنکھوں کی سطح پر پھیل جاتے ہیں اور آنکھوں کو نم رکھتے ہیں اگر آنکھوں کی خشکی کے کسی مریض کو ڈاکٹر نے آنکھوں میں ڈالنے کے قطرے دیئے ہیں تو ان کو باقاعدگی سے ڈالنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر کام کرنے یا ٹی وی دیکھنے کے دوران اپنی آنکھوں کو ایک مناسب وقفے بعد کچھ دیر کے لئے آرام دینا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)


ٹی وی یا کمپیوٹر سے مناسب فاصلے پر بیٹھنا چاہیے۔مزید یہ کہ کمپیوٹر کے لئے ایک Anti-glare (ایسی اسکرین جو کمپیوٹر اسکرین سے نکلنے والی تیز شعاعوں اور روشنی کی شدت کو کم کر دیتی ہے) ضرور لیں اور اس کو کمپیوٹر کی اسکرین پر لگا دیں۔ساتھ ہی ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں کمی کر دینی چاہئے۔

Browse More Eyes