Musalsal Computer Istemal Karne Wale Apni Basarat Ki Hifazat Kareen - Article No. 2273

Musalsal Computer Istemal Karne Wale Apni Basarat Ki Hifazat Kareen

مسلسل کمپیوٹر استعمال کرنے والے اپنی بصارت کی حفاظت کریں - تحریر نمبر 2273

کمپیوٹر استعمال نہ کرنے والے افراد ایک منٹ میں کم از کم 22 مرتبہ جبکہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد صرف 7 مرتبہ پلکیں جھپکتے ہیں

جمعہ 15 اکتوبر 2021

کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے افراد میں عموماً آنکھوں کی خشکی کے ساتھ ساتھ بصارت کی کمزوری‘آنکھوں میں تھکن عام مسائل ہیں۔ کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے افراد پلکیں بھی کم جھپکتے ہیں ان افراد کے مقابلے میں جو کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے ہیں۔
(کمپیوٹر استعمال نہ کرنے والے افراد ایک منٹ میں کم از کم 22 مرتبہ جبکہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد صرف 7 مرتبہ پلکیں جھپکتے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ آنکھوں میں پائے جانے والے چھوٹے چھوٹے پٹھے جو کسی بھی شے کو فوکس کرنے کا کام کنٹرول کرتے ہیں)۔ صرف تب ہی کام کرتے ہیں جبکہ مقررہ چیز سے ان کا فاصلہ زیادہ ہو۔بہت قریب رکھی ہوئی شے کو فوکس کرنا ان پٹھوں کو مسلسل تناؤ میں مبتلا کر دیتا ہے۔
کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد کو ہر 20 منٹ کے بعد اپنی آنکھوں کو آرام کے لئے تھوڑا وقفہ ضرور لینا چاہئے اور کمپیوٹر سے نظریں ہٹا کر کھڑکی سے باہر دیکھیں۔

(جاری ہے)

مانیٹر کو بھی اسی اعتبار سے ایڈجسٹ کر لیں۔مانیٹر کو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ آنکھوں کا پپوٹا آنکھ کی پتلی کے زیادہ سے زیادہ حصے کو ڈھانپ لے۔اس طرح آنکھ پر دباؤ کم سے کم پڑے گا۔اپنی پلکوں کو زیادہ سے زیادہ جھپکیں‘ہوا اور روشنی کا بھرپور خیال رکھیں اور اپنے کام کرنے کے ماحول کو خوشگوار رکھیں۔یہ سب چیزیں بھی آنکھوں کی خشکی‘بصارت کی کمزوری اور آنکھوں کی تھکن جیسے مسائل کو کمپیوٹر کے استعمال کے دوران بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Browse More Eyes