Keel O Muhase - Article No. 2868
کیل و مہاسے - تحریر نمبر 2868
عموماً کیل مہاسوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ وقت آنے پر ازخود ہی ختم ہو جائیں گے۔جو بالکل درست نہیں۔
منگل 6 اگست 2024
چہرے پر کیل و مہاسے نکل آئیں، تو نہ صرف چہرہ بدنما دکھائی دیتا ہے، بلکہ بعض کیسز میں یہ تکلیف احساسِ کمتری کا بھی سبب بنتا ہے، کیونکہ چہرہ ہی حُسن و صحت ظاہر کرتا ہے۔عام طور پر بلوغت کی عمر میں چہرے یا جسم کے کسی بھی حصے میں کیل مہاسے نمودار ہونے لگتے ہیں۔زیادہ تر کیسز میں تیس سال کی عمر میں نکلنا بند ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات تیس سال کی عمر کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
مشاہدے میں ہے کہ عموماً کیل مہاسوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ وقت آنے پر ازخود ہی ختم ہو جائیں گے۔جو بالکل درست نہیں۔دراصل بروقت علاج سے چہرے کو بدنما ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔کیل مہاسے کیوں ہوتے ہیں، تو یاد رکھیے، اس کے بے شمار اسباب ہیں۔
(جاری ہے)
مثلاً روغنی غذائیں، ہارمونز کی تبدیلیاں، قبض، ماہانہ ایام، ذہنی دباؤ، بعض ادویہ، گرد و غبار، چاکلیٹ، بعض کیمیائی عناصر، کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں، تمباکو نوشی، سفید ڈبل روٹی، کیک، کولڈ ڈرنکس، غیر معیاری کاسمیٹکس، ٹالکم پاؤڈر، صابن، فیس واش، لوشن اور کریم کا استعمال زیادہ مرطوب آب و ہوا والے علاقے اور ایسے امراض جو ہارمونز میں عدم توازن کا باعث بنتے ہیں۔
مطب کے مشاہدات کے مطابق کیل مہاسوں سے نجات کے لئے چند روز تک صرف پھلوں پر گزارہ کیا جائے، تاکہ جسم سے فاسد مادے خارج ہو جائیں۔نیز، گرم تاثیر والی اشیاء مثلاً انڈے، مچھلی، تیز مرچ مصالحے، مرغن غذائیں، ثقیل، تلی ہوئی اشیاء، اور خشک میوہ جات وغیرہ کم سے کم استعمال کریں۔اپنے غذائی شیڈول میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیا جائے۔پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ایک پتیلی میں آدھا گلاس پانی لے کر اس میں چھے گرام گل منڈی ڈال کر اُبال لیں۔پھر اسے چھان کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر کے پی لیں۔اس کے علاوہ صبح و شام معجون مصفی خاص ہمدرد چھے چھے گرام ہمراہ عرقِ منڈی آدھا آدھا کپ، جبکہ رات سونے سے قبل ہمدرد کی صافی دو چائے کے چمچ تازہ پانی ملا کر دو تین ہفتے تک مسلسل استعمال کریں۔صافی خون صفا شربت ہے۔
Browse More Face And Skin
کیل و مہاسے
Keel O Muhase
زنک کی کمی
Zinc Ki Kami
لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz
برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi
جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay
داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari
برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz
کینو
Orange
لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa
موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam
بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz
کھیرا!ٹھنڈک اور غذائیت کا حامل
Kheera ! Thandaak Or Ghezayat Ka Hamil