Psoriasis - Article No. 2920
چنبل - تحریر نمبر 2920
بروقت علاج اور صحت مند طرزِ زندگی کی بدولت مرض پر قابو پانا سہل ہے
بدھ 8 جنوری 2025
چنبل ایک عام مگر بہت تکلیف دہ جلدی عارضہ ہے۔اسے انگریزی اصطلاح میں سورائسس (Psoriasis) کہتے ہیں۔یہ عام طور پر جسم کے زیادہ درجہ حرارت والے مقامات پر نمودار ہوتا ہے۔اس مرض میں جلد کے کسی مقام پر سوزش ہو کر لال رنگت کے چمکدار چھلکے کی مانند اُبھار بن جاتا ہے اور اس جگہ پر جلد کھردری ہو جاتی ہے۔متاثرہ مقام پر شدید خارش ہوتی ہے۔جب کھجایا جائے، تو یہ چھلکے جھڑ جاتے ہیں۔یہ چھلکے مچھلی کی کھال کی مانند ہوتے ہیں۔جب یہ مرض شروع ہوتا ہے، تو متاثرہ مقام پر سرخ گلابی دانے بنتے ہیں، جن پر چھلکوں کی تہہ بن جاتی ہے۔کھجانے سے یہ چھلکے صاف ہو جاتے ہیں، مگر کچھ وقت کے بعد دوبارہ ظاہر ہو جاتے ہیں۔اگر مناسب علاج نہ کروایا جائے تو یہ سوزش بڑھ کر جسم کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
(جاری ہے)
چنبل کی کئی اقسام ہیں، جن میں سے ایک بچوں خاص طور پر نوجوان بچیوں میں عام ہے۔اس قسم میں گلے کی سوزش کے بعد یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔ابتداء میں کمر اور سینے پر بارش کے قطرے برابر دائرے بن جاتے ہیں۔اس طرح بعض افراد میں زیریں سینہ اور رانوں پر نمودار ہوتا ہے، البتہ عام قسم چاندی کی مانند باریک باریک چھلکے بننا ہے۔متاثرہ مقام پر خارش ہوتی ہے اور چھلکے اُترتے ہیں۔بعض افراد کو شدید خارش ہوتی ہے اور بعض کو کم۔جو مریض علاج نہیں کرواتے ہیں، ان کے جسم کا بڑا متاثر ہو جاتا ہے اور کئی طبی مسائل جنم لے لیتے ہیں۔ان میں سر میں خشکی، کھرنڈ اور خارش شامل ہیں۔ان علامات کے ظاہر ہونے کے نتیجے میں بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔چنبل کا عارضہ لاحق ہونے سے جسم میں کیلشیم اور معدنیات کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔
اسے موروثی بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم، طبِ یونانی کے مطابق خلط سودا کے سبب ہوتا ہے۔جب جسم خلط سوداوی کے مادے خارج نہیں کر پاتا، تو یہ جسم میں جمع ہو کر یہ مرض لاحق ہونے کا سبب بن جاتے ہیں، جو بعد ازاں چنبل کی صورت نمودار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ نظامِ ہضم کی خرابی، میلا کچیلا رہنا، قبض، الکحل کا استعمال، جذباتی تناؤ اور ذہنی دباؤ جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔جدید نظریات (میڈیکل سائنس) کے مطابق جگر کے فعل کا درست کام نہ کرنا، حیاتین کا درست ہضم نہ ہونا، بیکٹیریا کا پیدا کردہ زہریلا مادہ اور جانوروں کی چربی کا زائد استعمال بھی باعث ہو سکتے ہیں۔
یہ مرض اپنے ظاہری عوامل سے تشخیص ہوتا ہے، مگر ایک جدید طریقہ تشخیص بائیو آپسی بھی ہے۔میڈیکل سائنس کے مطابق ہر ماہ 28 روز میں جلد کی اوپری سطح بنتی رہتی ہے اور پرانی میل کی صورت اُتر جاتی ہے، مگر چنبل کی صورت صرف سات دنوں میں جلد پر نمو پاتی ہے، جس پر چھلکے تہہ بن کر چپک جاتے ہیں۔اس کی وجہ متاثرہ جلد کا حجم تیزی سے بڑھتا ہے اور خون کی نالیاں بھی زیادہ مقدار میں خون فراہم کرتی ہیں۔اس لئے متاثرہ مقام پر جلد کی رنگت سرخی مائل ہو جاتی ہے اور چھلکے اُترنے پر خون کے نقطے دکھائی دیتے ہیں۔یہ قابلِ علاج عارضہ ہے، مگر چونکہ اس بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام اپنے ہی جسم کی کمزوری کا باعث بنتا ہے، اس لئے جسم کے خلیات بننے کی رفتار کو روکنا ازحد ضروری ہے۔چنبل کے مرض کو بڑھنے سے روکنے کے لئے غذا میں استعمال ہونے والے تیل کا خیال رکھا جائے۔مچھلی کے تیل کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔گوشت استعمال نہ کریں، اس کے بجائے زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائی جائیں۔جست (زنک) کا استعمال سوزش میں مفید ہے۔اس کے علاوہ کریلا، اونٹ کٹارا اور عشبہ بھی فائدہ مند ہیں۔چینی کے استعمال میں احتیاط کریں۔الکحل سے اجتناب برتیں۔یہ چھوت کا مرض ہر گز نہیں۔یعنی ایک سے دوسرے کو نہیں لگتا، البتہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے پیش نظر مریض کا تولیا، کنگھی، صابن اور کپڑے الگ رکھے جائیں۔مریض روزانہ نہائے اور سوتی ملبوسات زیبِ تن کیے جائیں، جبکہ غذا میں شہد، دودھ، پھل، سبزیاں، لسی اور سلاد کا استعمال زیادہ رکھے۔فاسٹ فوڈز، جنک فوڈز، کولڈ ڈرنکس اور تیز مرچ مصالحہ جات سے پرہیز رکھیں۔چنبل کے علاج میں ایک نسخہ خاصا موٴثر ثابت ہوتا ہے، جو ذیل میں درج کیا جا رہا ہے۔بہتر تو یہی ہے کہ مستند حکیم یا ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کر لیا جائے، تاکہ چنبل کی قسم اور علامات کے مطابق علاج ہو سکے۔
Browse More Face And Skin
چنبل
Psoriasis
کیل و مہاسے
Keel O Muhase
زنک کی کمی
Zinc Ki Kami
لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz
برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi
جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay
داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari
برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz
کینو
Orange
لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa
موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam
بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz