Aaloo Sehat K Liay Mufeed Hai - Article No. 932

Aaloo Sehat K Liay Mufeed Hai

آلو صحت کے لئے مفید ہے - تحریر نمبر 932

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی آلو ہے۔ خاص طور پر آلو بچوں کی مرغوب سبزی ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ اگر ایک دو دن کسی گھر میں آلونہ پکائے جائیں تو گویا کچن کی رونق مانڈ پڑجاتی ہے۔

پیر 25 اپریل 2016

بتول حسین:
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی آلو ہے۔ خاص طور پر آلو بچوں کی مرغوب سبزی ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ اگر ایک دو دن کسی گھر میں آلونہ پکائے جائیں تو گویا کچن کی رونق مانڈ پڑجاتی ہے۔ قدرت نے اس سبزی میں بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔ آلو میں نمکیات‘ روغن‘ پروٹین اور وٹامنز کی وافرمقدار پائی جاتی ہے۔
جو کئی بیماریوں کے خاتمے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں آلوؤں کے شوقین افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لیکن ایک 36سالہ آسٹریلوی شخص اینڈر یوفلائینڈرز ٹیلر نے رواں برس کے آغاز میں ایک فیصلہ ایک کہ وہ ایک سال تک صرف آلوؤں پر گزارہ کرے گا۔ اُس کے مطابق اُس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک سال تک صرف آلوؤں پر گزارہ کرے گا۔

(جاری ہے)

اُس کے مطابق وہ صرف ایک خوراک پرپھر زندہ رہنے کا تجربہ کرنا چاہ رہا تھا لہٰذا اُس نے رواں برس کے آغاز پر ہر قسم کی غذا لینا بند کردی اور صرف آلو کھانے شروع کردئیے۔

اینڈریوکا کہنا ہے کہ دن بھر میں صرف آلو کھانے کے باوجود وہ بھرپور توانائی محسوس کرتا اور اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے جبکہ احتیاط ایک ڈاکٹر اُن کے صحت پر مسلسل نظرر کھے ہوئے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کی روشنی میں اینڈریو کے جسم کو تمام ضروی غذائی اجزا مل رہے ہیں۔ ایک جانب اینڈریو آلوؤں کے مسلسل استعمال پر پرُعزم ہیں جبکہ دوسری جانب ماہرین صحت نے اینڈریو کے تجربے کو خطرناک قرار دیاہے۔
ڈاکٹر جینی جیکسن کے مطابق صرف آلوؤں کے استعمال سے اینڈریو کو ضروری غذائی اجزاء میں سے کچھ مل سکتے ہیں مگرانتہائی ضروری اجزاء سے محروم ہو جائیں گے۔ڈاکٹر جین کاکہنا ہے کہ اینڈریو روزانہ تقریباََ تین کلو گرام آلو کھا کر دو ہزار کیلوریز کے برابر توانائی حاصل کرسکتے ہیں جو اُن کی روز مرہ ضرورت کی توانائی کیلئے کافی ہے۔ اس سے اینڈریو کو پروٹین کی کچھ اقسام تو دستیاب ہوں گی یعنی تین کلو گرام آلوؤ ں سے تقریباََ 60گرام پروٹین حاصل ہوگی چونکہ آلوؤں میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لہٰذا اس کمی کی وجہ سے وٹامن Aاور Dاُس کے جسم میں ا چھی طرح جذب نہیں ہوسکیں گے جبکہ وہ اومیگا تھری سے بھی محروم رہیں گے۔
آلو کھانے سے اینڈریوکوتھایامین ‘ نیا سین‘ وٹامن بی 6‘ فولیٹ‘ وٹامن سی‘ پوٹاشیم‘ فاسفورس اور میگنیشیم کی مناسب مقدار تو ملتی رہے گی لیکن اہم وٹامنز اور پروٹین اور اومیگا تھری کی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث اینڈریو کو کئی بیماریوں کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ زنگ کی کمی کے باعث خوان کے سرخ خلئے بننے کی شرح گرنے سے اُسے اینیمیا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب اینڈریوکوسوشل میڈیا پر محض آلوئں سے وزن کم کرنے پر ہزاروں لوگوں نے ” پسند“ کیا ہے۔ اینڈریو کہاکہنا ہے کہ ابھی وہ اپنے مقصد یعنی وزن کم کرنے تک پہنچ نہیں سکا۔ مگر وہ اپنے تجربہ کی روشنی میں مطلوبہ ہدف ضرور حاصل کرے گا۔
ماہرین صحت نے اس تجربے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ کچھ عرصہ تک صرف ایک غذا پر زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آلو شاید ایک اچھا انتخاب ہے لیکن طویل عرصے تک صرف ایک غذا کا استعمال مضر صحت ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat