Banana - Aik Lazeez Aur Mufeed Phal - Article No. 2338

Banana - Aik Lazeez Aur Mufeed Phal

کیلا ۔ ایک لذیذ اور مفید پھل - تحریر نمبر 2338

آج تک ہر ایک فرد نے یہی سنا ہو گا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں تاہم آج یہ بات بھی پڑھ لیں کہ روزانہ کیلے کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں

جمعہ 31 دسمبر 2021

آفتاب احمد
اگر آپ ہر روز ایک کیلا نہیں کھاتے تو یہ تحریر پڑھ کر آپ کیلا کھانے کو تیار ہو جائیں گے۔آج تک ہر ایک فرد نے یہی سنا ہو گا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں تاہم آج یہ بات بھی پڑھ لیں کہ روزانہ کیلے کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلا دلیہ کے لئے ایک بہترین ٹاپنگ ہے،یہ سفر کے لئے ایک آسان ناشتہ ہے اور تو اور یہ لذیذ روٹی کا کلیدی جزو بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم شاید آپ کو احساس نہیں ہے کہ کیلا ایسے صحت مند پھلوں میں شامل ہوتا ہے جنھیں کھا کر آپ اچھی صحت حاصل کرنے کا ہدف بہت جلد حاصل کر سکتے ہیں۔پیلے چھلکے والا یہ پھل اگر آپ کا پسندیدہ ہے تو نہ صرف آپ بلکہ آپ کا دل بھی خوش قسمت ہے کیونکہ اس پھل میں پوٹاشیم کی وافر مقدار ہے جو آپ کے دل کو توانا اور صحت مند رکھتی ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین کا کہنا ہے کہ پوٹاشیم کی ایک مناسب مقدار آپ کے دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہے۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسز میڈیکل سینٹر میں ماہر امراض قلب راگویند بالیگا کہتے ہیں،ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کم کرنے کے علاوہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں ایک تجزیہ شائع ہوا جس میں 11 ریسرچ سٹڈیز اور 250000 لوگوں کا ڈیٹا شامل تھا۔
اس تحقیق کے مطابق روزانہ 1540 ملی گرام غذائی پوٹاشیم کے اضافے کی وجہ سے تجربے شامل لوگوں میں فالج کا خطرہ 21 فیصد کم ہو گیا۔کیلے کی مدد سے دل کی دھڑکن کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔مشیل روتھنسیٹن آرڈی جو کہ ماہر امراض قلب ہیں کہ مطابق انسان میں پوٹاشیم کی کمی دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔یہ کمی دماغ،پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضاء میں خون کے بہاؤ کو متاثر کرتی ہے۔
پوٹاشیم کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرتا ہے اور پٹھوں کی مرمت کرتا ہے۔یہ دل کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں کے علاوہ انسان کو اچانک فالج سے بھی بچاتا ہے۔ایک اور تحقیق سے بھی پتہ چلتا ہے کہ کیلے میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اس لئے اس کو لازمی غذا کا حصہ ہونا چاہیے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat