Carrot - Vitamen A Ka Zakheera - Article No. 1758

Carrot - Vitamen A Ka Zakheera

گاجر․․․وٹامن Aکا ذخیرہ - تحریر نمبر 1758

صحت اور قوت کا بہترین ذریعہ

بدھ 18 دسمبر 2019

یہ دنیا بھر میں مقبول سبزی ہے اور جس کے مقوی اور مصفیٰ ہونے میں بھی دورائے نہیں ہو سکتیں۔گاجر کے پتے مولی کے پتوں کی طرح مقبول نہیں مگر یہ بھی نہایت توانائی بخش ہوتے ہیں۔ان پتوں میں پروٹین ،وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں کوشش کیجئے کہ پتے دستیاب ہو جائیں اور اسے غذا کا جزو بھی بنا دیا جائے۔گاجر وٹامنAکا بھر پور ذخیرہ رکھنے والی سبزی ہے۔
اس میں سلفر،آیوڈین اور دیگر معدنیات بھی پائے جاتے ہیں ۔گاجر کو دھو کر معمولی طور پر چھیلنا چاہئے مگر گہرائی تک کاٹنے سے وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں۔اسے بغیر چھیلے ہی کھایا جائے تو زیادہ موزوں ہے۔
یہ آنکھوں کو توانا رکھنے میں بھی بے حد اہم کردار کی حامل ہے۔انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی معاونت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گاجر کا جوس بھی اتنا ہی مقوی ہے اور اگر گاجر چبا کے کھائی جائے تو منہ کے جراثیم ختم ہوتے ہیں۔

مسوڑھوں میں خون آنے کا عارضہ ختم ہوتاہے۔دانت نکالنے والے بچوں کو بجائے پلاسٹک دینے کے اگر گاجر دھوکے دے دی جائے تو دانتوں کے لئے مفید ہوتی ہے ان کے مسوڑھے بنتے ہیں اور تکلیف نہیں دیتے۔
طبی ماہرین کے مطابق پیٹ کے کیڑوں کے لئے ،قبض رفع کرنے کے لئے اور اسہال کی بیماری میں بھی گاجر کا جوس مفید مانا گیاہے۔گاجر کی ترکاری،گاجر گوشت،اچار،گجریلا اور حلوہ عام طور پر مقبول کھانے ہیں جو سرما سے بہار تک کے موسم میں بنائے اور کم وبیش ہر گھر میں پسند کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ گاجر کاجوس آنتوں کے قولنج،بڑی آنت کی سوزش ،اپنڈیسائٹس ،السر،بدہضمی اور نقاہت میں موٴثر علاج ہے۔
اور چاہیں تو فیس ماسک بنالیں
بیرونی جلد کی توانائی اور نگہداشت کے لئے گاجر کو ابال کر ٹھنڈا کرلیں اور اسے گرائنڈ کرلیں۔پانی کم ڈالیں اور اس پیسٹ کو کلینزنگ کے بعد فیس ماسک کے طور پر چہرے اور گردن پر لگائیں چند دنوں کے استعمال سے چہرے کی شادابی کا اندازہ آپ کو خود ہو جائے گا۔

گاجر کا رس
خون صاف کرنے ،نیا خون بنانے اور بینائی تیز کرنے کے لئے گاجر کا جوس بغیر چینی شامل کئے پیا جائے تو افاقہ ہوتاہے ۔صبح وشام ایک گاجر کھالی جائے تو چشمے کا نمبر بھی کم ہونے لگتاہے۔گردے اور مثانے کی پتھری توڑنے کے لئے بھی گاجر کا جوس فعال کردارا دا کر سکتاہے۔اس کے علاوہ بادی پن دور کرتااور بلغمی بیماریوں ،خون کی خرابی،دل کی دھڑکن اور یرقان کے لئے بہت مفیدہے۔

گاجر جگر کے لئے مفید ہے یہ ہاضمے کی خرابیاں دور کرتی ہے۔گاجر چباکے کھانے سے لعاب دہن میں اضافہ ہوتاہے اور ہاضمے کا عمل تیز ہوتاہے۔یہ معدے کو ضروری اینزائمز،معدنی اجزاء اور وٹامنز مہیا کرتی ہے۔اس کا باقاعدہ استعمال معدے کے السر کو روکتاہے اور اس میں موجود نمکیات مثلاً سوڈیم، پوٹاشیم،فاسفورس،کیلشیئم اور میگنشیئم کا نقصان پورا کرتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat