Energy Drinks - Article No. 763
انرجی ڈرنکس - تحریر نمبر 763
طاقت کی بجائے کمزوری کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
منگل 1 ستمبر 2015
بازار میں کئی برانڈ کے انرجی ڈرنکس دستیاب ہیں ان میں کچھ تو غیر معمولی طور پر مہنگے بھی ہیں اس کے باوجود نوجوانوں کی اکثریت بہت شوق سے انہیں استعمال کرتی ہے بلکہ اشرافیہ نے توہر وقت ہی اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی انرجی ڈرنکس رکھا ہوتا ہے ۔جم میں ورزش شروع کرنے سے پہلے انرجی ڈرنکس پیتے ہیں تاکہ ان کے جسمانی قوت میں کچھ حدتک اضافہ ہوجائے۔
مغری ممالک میں انرجی ڈرنکس کو زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہاں رہنے والے لوگ کھانے کے بجائے ڈرنکس سے ہی انرجی حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لہذا تھوڑی سے تھکاوٹ کے بعد وہ کسی برانڈ کا انرجی ڈرنک پی کر اپنی کھوئی ہوئی طاقت بحال کرتے ہیں ۔انرجی ڈرنک فروخت کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی سیل بڑھانے کے لیے مہنگے اشتہارات بھی ٹی وی پر چلاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان یہ ڈرنکس استعمال کریں۔
(جاری ہے)
دس منٹ بعد
انرجی ڈرنکس پینے کے دس منٹ کے اندر اس میں موجود کیفین خون میں شامل ہو کر دل تک پہنچتا ہے اور بلڈپریشرکو بڑھانا شروع کردیتا ہے ۔برطانوی ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کیفین کے اثرات تیزی سے سرایت کرجاتے ہیں ۔
15سے 45منٹ
15سے 45منٹ کے درمیان کیفین مکمل طور پر خون میں شامل ہوجاتی ہے۔دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاتا ہے کہ کیفین کالیول اپنے عروج پر پہنچ جاتاہے ۔آپ خود کو الرٹ محسوس کریں گے اور خود کو توانا محسوس کرنا شروع کردیں گے۔انرجی ڈرنکس لینے کے پانچ یاچھ گھٹنوں میں کیفین کالیول کم ہونے لگتا ہے اور یہ 50فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ برٹس ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ دس گھنٹوں کے اندر کیفین کااثر ختم ہوجاتاہے یعنی اگر آپ نے دوپہر کو انرجی ڈرنک لیا ہے تو رات تک اس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔
12سے 24گھنٹے
انرجی ڈرنکس ایک ریگولر ڈرنکس آئیٹم ہے جس کے چھوڑتے ہی 12سے24گھنٹوں کے اندر اس کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں اور ایسا شخص سردرد ، چڑچڑاپن اور قبض کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ڈرنکس صحت کے لئے اچھے ہیں یا بُرے اس پر برٹش ڈائٹیٹک ایسوسی ایشن کی ڈاکٹر ایماکا کہنا ہے کہ اس میں شوگر اور کیلوریز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar