Matwazan Or Sehat Bakhash Gaza Khaye! - Article No. 1691

Matwazan Or Sehat Bakhash Gaza Khaye!

متوازن اور صحت بخش غذا کھائیے! - تحریر نمبر 1691

دلکشی اور صحت پائیے․․․․

ہفتہ 5 اکتوبر 2019

حسن اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے،ان دونوں کو پانے کی خواہش اچھی خوراک کے بغیر ممکن نہیں۔اکثر خواتین حسین اور خوب صورت نظر آنے کے لیے مختلف چیزیں آزماتی ہیں،لیکن وہ اکثر اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہو پاتیں،اس کی وجہ اچھی غذا نہ لینا ہے۔ایسی خواتین جن کے چہرے سے زردی جھلکتی ہو،انہیں چاہیے کہ وہ موسمی پھلوں کا استعمال کریں،مزیدیہ کہ تازہ پھلوں کے ساتھ ساتھ موسمی سبزیوں کا بھی استعمال کریں۔

لیموں شفائی اثرات کا بیش بہا خزانہ ہے۔اس کا استعمال چہرے پہ کیل مہاسوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دوڑنے والے خون کو بھی صاف رکھتا ہے۔صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کی عادت بنالیں۔ علاوہ ازیں نہانے کے دوران بھی ایک چمچ نمک اور ایک چمچ لیموں کا رس ملالیں تو ساری تھکاوٹ دورہوجائے گی۔

(جاری ہے)


دودھ کا استعمال بھی حسن اور صحت کی حفاظت کرتا ہے دودھ سے نہ صرف طاقت وقوت حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ چہرے کو خوب صورت بنانے میں بھی معاون ہے۔

ایک گلاس دودھ میں پسی ہوئی ہلدی اور شہد کا مکسچر چاق وچوبند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔دودھ سے چہرہ دھونے سے چہرے پر تازگی آجائے گی۔اپنی جلد کو مصنوعی خوب صورتی دینے کے بجائے قدرتی چیزوں تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ساتھ ہی ان کا جوس بنا کر بھی استعمال کریں،پھر دیکھیں کہ کیسی فرحت اور تازگی کا احساس ہوتاہے۔تازہ سبزیوں کی بھجیا اور سالن بنا کر استعمال کریں۔
تازہ سبزیوں اور تازہ پھلوں کے ذریعے چہرے پر لگانے کے لیے کلینزنگ ملک اور ماسک بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
حسن وخوب صورتی اور اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہمیشہ تازہ معیاری اور قدرتی چیزوں کو ترجیح دیں۔
اگر غذا سے انسانی جسم کو مناسب مقدار میں کار بو ہائیڈریٹ، وٹامن اور پروٹین فراہم نہ ہوتو انسان دن بھر تھکاوٹ ،بے چینی اور نقاہت محسوس کرتاہے یوں سستی اور کاہلی سے ذہنی چمک دمک ماند پڑ جاتی ہے۔
غذائی ضروریات کی کمی دماغی خلیوں کی نشوونما میں رکاوٹ کا بھی سبب بنتی ہے جس سے صحت کے بہت سے مسائل پیداہو جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں غذائی ماہرین کی تجاویز اور مشوروں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
اچھی صحت اور حسن کے لیے وٹامنز کی اہمیت اور افادیت مسلمہ ہے ۔حیاتین یا وٹامن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ایک وہ قسم جو پانی میں حل ہو جاتی ہے اور دوسری قسم چکنائی میں حل ہونے والی ہے۔
وٹامنز کی تمام اقسام جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔آئیے مختصر اًدیکھتے ہیں کہ وٹامنز کی کون سی قسم کن کن جسمانی اعضاء کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے․․․․؟
وٹامن اے
اس وٹامن کی مناسب مقدار بینائی کو تقویت بخشتی ہے،دانتوں کی چمک بر قرار رکھنے میں بھی وٹامن اے معاون ہوتے ہیں،بہت سے جلدی امراض جیسے ایگزیما اور کیل مہاسے وغیرہ کی صورت میں وٹامن اے پر مشتمل غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

وٹامن بی
وٹامن بی کی کمی کے سبب جسمانی واعصابی مسائل ہو سکتے ہیں ۔نیند کے مسائل اور چہرے کے داغ دھبوں کی شکایت ہو سکتی ہے،یہ وٹامن دالوں ،مچھلی،لوبیا،اخروٹ وغیرہ سے با آسانی حاصل کیا جا سکتاہے۔
وٹامن سی
چہرے کی شادابی بر قرار رکھنے اور جھریوں کے خاتمے کیلئے وٹامن سی کا استعمال ضروری ہے۔

وٹامن ڈی
وٹامن ڈی کی یہ قسم ہڈیوں کی مضبوطی کا بہترین ذریعہ ہے۔جسمانی عضلات کی کمزوری اس وٹامن کی کمی کے سبب پیدا ہوتی ہے،اس وٹامن کی کمی سے جوڑوں کی سوزش ہو سکتی ہے۔
وٹامن ای
بڑھتی عمر کے ساتھ صحت مند رہنے کے لئے وٹامن ای کی مناسب مقدار حاصل کرنا ضروری ہوتاہے۔ وٹامن ای کی مناسب مقدار اعصاب کو تقویت دیتی ہے ،اس کا باقاعدہ استعمال ٹیومر،دل اور سینے کے امراض سے محفوظ رکھتاہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat