Mithas Bhare Chico K Qeemti Fawaid - Article No. 1908

Mithas Bhare Chico K Qeemti Fawaid

مٹھاس بھرے چیکو کے قیمتی فوائد - تحریر نمبر 1908

یہ غذائی فائبر کا انمول خزانہ ہے

منگل 21 جولائی 2020

چیکو کا نباتاتی نامManilkara Zapotaہے۔انگریزی زبان میں اسے Sapodillaکہتے ہیں۔یہ بظاہر آلو کی طرح ہوتا ہے یعنی گدلے بھورے رنگ کے چھلکے کے اندرمٹھاس کا خزینہ چھپا ہوتا ہے ۔اس میں دو سے لے کر 10تک کالے بیج ہوتے ہیں۔یہ اپنی ساخت میں گولائی کے ساتھ ساتھ بیضوی بھی ہوتا ہے۔
سیب اور ناشپاتی جیسی ساخت کا یہ پھل پک جائے تو بے حد میٹھا ہوتا ہے۔
اگر یہ کچا ہو تو اس کا ذائقہ رسیلا ہوتا ہے۔چیکو غذائی فائبر سے بھر پور پھل ہے۔چیکو میں وٹامنز C,Aاور B1کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں جبکہ معدنیات میں آئرن،فاسفورس،چست،تانبا،کیلشیم، پوٹاشیم اور فائبر بھی دستیاب ہوتے ہیں،دیگر پھلوں کی مانند یہ معدے اور آنتوں کی آلائشیں صاف کرتا ہے اس لئے اسہال اور ہیضے میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ہاضمے میں معاونت کرنے والے انزائم پیدا کرتا ہے جو لوگ بد ہضمی کا شکار ہوں ان کے لئے بھی مفید ہوتاہے ۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بیماریوں کے خلاف دفاع کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔مختلف سرطانوں مثلاً چھاتی اورکولون (بڑی آنت)کے کینسر میں مفید ہوتا ہے۔الرجی کے مریضوں کو آرام دیتا ہے،حساسیت دور کرتاہے،اعصاب کو پر سکون بنا سکتا ہے۔
نیند کی کمی کا شکار ہونے والوں کے لئے بھی انتہائی مفید پھل ہے۔آنتوں کی سوزش رفع کرتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔یہ پھل دسمبر سے لے کر مارچ تک دستیاب رہتا ہے جبکہ اس کا عروج فروری سے اپریل اور پھر اکتوبر اور دسمبر میں رہتا ہے۔
چند قیمتی فوائد
ماہرین بصارت کہتے ہیں کہ نظر(بینائی)کی بہتری کے لئے چیکو ضرور کھائیے۔
اس میں موجود وٹامن Dبھر پور توانائی مہیا کرتا ہے چونکہ گلوکوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے ایتھلیٹ اسے استعمال کرتے ہیں۔غذائی فائبر مختلف کینسرز سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔چیکو انسانی جسم میں داخل ہونے والے متعدد جراثیم کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔اس میں پایا جانے والا وٹامن C,پوٹاشیم، فولیٹ اور فاسفورس کے ذرات کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اعصابی تھکان دور کرکے ان کو پر سکون بناتا ہے۔یہ گردے اور مثانے کی پتھری بھی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور گردوں کی بیماریوں میں تحفظ دیتا ہے۔یہ پھل وزن بڑھاتا نہیں ہے جیسا کہ اس کی مٹھاس سے ایک مفروضہ قائم کرلیا جا تا ہے،حقیقت اس کے برعکس ہے۔اسے کھانے والے موٹاپے کو شکار نہیں ہوتے کیونکہ اس میں کولیسٹرول اور سوڈیم انتہائی قلیل مقدار میں ہیں۔
احتیاطی تدابیر
کچا چیکو ہر گز نہ کھائیے یہ منہ کا السر،گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری دے سکتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat