Pista - Article No. 1471

Pista

پستہ - تحریر نمبر 1471

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔خوش ذائقہ ہونے کے باعث

جمعہ 25 جنوری 2019

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے
سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔خوش ذائقہ ہونے کے باعث پستے کو مٹھائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر چہ اکثر لوگ پستے منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کی غرض سے استعمال کرتے ہیں ،تاہم ان کی غذائی ودوائی افادیت بہت زیادہ ہے ۔
پستے میں وٹامن بی پایاجا تا ہے ،اس کے علاوہ کیلشیم اور پوٹاشیم بھی اچھی خاصی مقدار میں ہوتے ہیں ۔


طب مشرقی کے مطابق یہ حرارت غریزی پیدا کرتا ہے ۔اعضائے رئیسہ (دل ،جگر اور دماغ)اور معدے کے لیے مفید ہے ۔100گرام پستے میں 594حرارے (کیلوریز)ہوتے ہیں ۔پستہ حافظے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے ۔جسم کو فربہ کرتا ہے ۔معدے اور گردوں کو تقویت بخشتا ہے ۔جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جگر کے سدوں کے لیے مفید ہے اور خون کو صاف کرتا ہے ۔کھانسی میں مفید ہے ۔

بلغم کو دور کرتا ہے ۔
پستے کا استعمال حداعتدال میں ہی مناسب ہے ،وگرنہ پتی اچھل سکتی ہے ،جس میں جسم پر خارش ہو کر ددوڑے پڑ جاتے ہیں ۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین طب و صحت کا کہنا ہے کہ پستہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون کے تھکے (کلاوٹ )ختم کرتا ہے اور شریانوں کے سکڑنے اور تنگ ہونے کے عمل کو بھی روکتا ہے ۔
مٹھی بھر پستے روزانہ کھانے سے امراضِ قلب کے خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
ماہرین نے ایک گروپ کو روزانہ تقریباً نوے گرام پستے کھلائے ۔ایک ماہ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے مجموعی کو لیسٹرول میں 8.4فیصد کمی واقع ہوگئی ،جبکہ مضر صحت کو لیسٹرول بھی کم ہوا۔
جن غذاؤں میں پستہ شامل کیا جاتا ہے ان غذاؤں کے استعمال کرنے والوں میں مفید صحت کو لیسٹرول کے مقابلے میں مضر صحت کو لیسٹرول کی مقدار کم رہتی ہے جس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ میوہ انسانی جسم کو امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔
پستے میں بہت بڑے مقدار میں مانع تکسید اجزا ء پائے جاتے ہیں ،جو عام طور پر گہری کی سبزپتوں والی سبزیوں میں سوتے ہیں ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat