Seene Ki Jalan Or Khthi Dakary - Article No. 1218
سینے کی جلن اور کٹھی ڈکاریں: - تحریر نمبر 1218
سینے کے بالکل وسط میں جلن محسوس ہوتی ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب معدے کی تیزابیت بڑھ گئی ہو یا معدے کی کارکردگی میں خلل پڑنے کے باعث نیم ہضم شدہ غذا واپس منہ کی طرف آئی ہو
ہفتہ 6 جنوری 2018
بعض اوقات معدے کا تیزابی مادہ غذا کی نالی میں آجاتا ہے اس سے سینے کے بالکل وسط میں جلن محسوس ہوتی ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب معدے کی تیزابیت بڑھ گئی ہو یا معدے کی کارکردگی میں خلل پڑنے کے باعث نیم ہضم شدہ غذا واپس منہ کی طرف آئی ہو جب بھی تیزابی مادہ منہ میں پہنچ جاتا ہے تو کھٹی ڈکاریں آتی ہے۔
علاج: دو چٹکی سوڈا بائی کارب میٹھا سوڈا اکثر جلن کو ختم کردیتا ہے لیکن اس دوا کے استعمال سے کچھ دیر بعد جلن پھر سے شروع ہوجاتی ہے مگر سوڈا بائیکارب کے استعمال سے نصف گھنٹہ بعد گلاس بھر دودھ یا جوس پی لینے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے گھی والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں روٹی کی بجائے فروٹ جوس یا یخنی یا انڈے استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے نشہ آور اشیا سے پرہیز کریں اگر رات کو یہ مشکلات رہتی ہو تو بڑے سے تکیے کو کمر کے پیچھے رکھ کر سوئیں خواتین میں یہ مشکلات عموماً حمل کے آخری ایام میں پائی جاتی ہے سلاد یا مولی وغیرہ کے پتے کھانے سے اس کا انسداد کیا جاسکتاہے۔
(جاری ہے)
جی متلانا قے آنا: یہ خرابیاں عموماً نفسیاتی اور اعصابی اسباب کی پیداوار ہوتی ہے بعض اوقات غذا میں بے اعتدال قے آنے یا جی متلانے کا سبب بنتی ہے سینکڑوں میں ایک مریض ایسا ہوتاہے جسے کسی خطرناک بیماری کے باعث قے آتی ہے غذا میں کھلائے گئے اکثر زہروں کا اثر سخت قے کی صورت میں ظاہر ہوتاہے یہ قے ایک دم شروع ہوتی ہے اور جلد ہی اس میں صفرا اور خون آنے لگتا ہے بعض اوقات کسی ناپسندیدہ چیز کا تصور ہی متلی اور قے کا پیش خیمہ بن جاتا ہے بحری یا ہوائی جہاز اور بس میں سفر کرنے میلے میں جھولا جھولنے سے بھی بعض لوگوں کو متلی اور قے ہوسکتی ہے بعض چھوٹے بچے کھیلتے وقت گھومتے ہیں انہیں بھی متلی اور قے ہوسکتی ہے حمل کے دوسرے مہینے میں جی متلانا ایک فطری عمل ہے لیکن حمل کے آخری ایام میں جی متلانا کسی خطرناک بیماری کی علامت ہوتا ہے بعض غذائیں الرجی کی وجہ سے متلی اور قے پیدا کرتی ہے بہت سی دوائیں مثلاً کونین مارفین ڈجی ٹیلس وغیرہ متلی کا سبب بن سکتی ہے۔
علاج: متلی اور قے سے وقتی طور پر نجات پانے کے لیے اے وومینAvomine ڈرامامینDramamine یا سٹیلازینStellazine کی گولیاں جی متلاتے وقت ایک گولی استعمال کی جاسکتی ہے۔اگر متلی غذا کی وجہ سے ہوتو غذا کا انتخاب احتیاط سے کریں خصوصاً گھی والی اور دیر ہضم غذاؤں سے پرہیز کریں اور ضروریات سے زیادہ بے وقت نہ کھائیں سفر یا چکر آنے کی صورت میں پیدا ہونے والی متلی کا آسان علاج یہ ہے کہ سفر شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اے وومین کی ایک گولی کھالیں حمل کی متلی صبح سویرے ہوتے ہے ذرا دیر سے بستر سے نکلنے یا بستر ہی میں چائے پی لینے سے اسے کم کیا جاسکتا ہے الرجک غذاؤں اور متلی پیدا کرنے والی دواؤں سے پرہیز کریں قے کے دوران ہمارے جسم کا اہم جزو خوردنی نمک (سوڈیم کلورائڈ) کافی مقدار میں ضائع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مریض نفاہمت محسوس کرتا ہے قے تھمنے کے بعد مریض کو نمکین پانی پلائیں یا خالی نمک چٹائیں دائمی قے کے مریض بڑی تیزی سے کمزور ہوجاتے ہیں ایسے مریضوں کو متوازن اور زود ہضم غذا اور وٹامن دینے چاہییں لیکن ایسے مریضوں کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا زیادہ مفید ہوگا قے آنے سے کم از کم چھ گھنٹے بعد تک نرم اور زود ہضم غذا مثلاً جوس یخنی ساگودانہ و غیرہ استعمال کریں قے میں خون آنا سنگین خطرے کی علامت ہے فوراً ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں ایسا مریض عموماً بہت متفکر ہوتا ہے اسے تسلی دیں اے وومین کی ایک گولی یا کسی خواب آور دوا(مثلاً لیو مینالLuminal )کی ایک گولی اس کی پریشانی کا وقتی طور پر سدباب کرسکتی ہے ٹیکسی وغیرہ کا انتظام ہونے تک مریض کی پائنتی اونچی کردیں اور اسے جتنی جلدی ہسپتال میں یا ڈاکٹر کے پاس پہنچایا جاسکے اتنا ہی زیادہ مفید ہے چائے تمباکو کافی یا کسی دوسری محرکStimulent غذا سے مکمل پرہیز ضروری ہے ورنہ خون پھر آنے لگے گا۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye