Tomato Umar Main Izzafe Ki Salahiyat Rakhne Wala Phaal - Article No. 1779

Tomato Umar Main Izzafe Ki Salahiyat Rakhne Wala Phaal

ٹماٹر عمر میں اضافے کی صلاحیت رکھنے والا پھل - تحریر نمبر 1779

ٹماٹر کھانوں کو خوش ذائقہ تو بناتاہی ہے مگر یہ عمر میں بھی اضافہ کرتاہے۔

جمعہ 10 جنوری 2020

انعم․․․․․!آج کھانے میں کیا بنایا ہے․․․․!بہن آلو گوشت بنائے تھے مگر بچوں اور شوہر کو بالکل پسند نہ آئے ۔کیوں․․․․․؟پڑوسن نے پوچھا۔بہن سالن میں ٹماٹر نہیں ڈالے۔ٹماٹر اتنے مہنگے ہو گئے ہیں کہ آلو گوشت کی قیمت کے مقابلے میں چند ٹماٹروں کی قیمت زیادہ ہے۔اگر استعمال کیے جائیں تو گھر کا بجٹ آؤٹ ہو جاتاہے۔ٹماٹر کھانوں کو خوش ذائقہ تو بناتاہی ہے مگر یہ عمر میں بھی اضافہ کرتاہے۔

ٹماٹر میں موجود ایک جزو لائیکو پینیا زندگی میں اضافے کی عمدہ صلاحیت رکھتاہے۔85گرام ٹماٹر میں وٹامن سی اور ای اور پوٹاشیم سے دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے،بلڈپریشر کونارمل رکھنے اور اعصابی نظام(نروس سسٹم)کو صحت مند بنانے میں مدد ملتی ہے۔
ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پینا کیمیکل سرطان سے محفوظ رکھتاہے۔

(جاری ہے)

اسی کے سبب ٹماٹر کا رنگ سرخ نظر آتاہے۔

یہ عمدہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسمانی خلیات کے نقصان کے عمل کو روکتاہے۔لائیکو پینا کا تعلق کیروٹینائڈز(Carotenoids)سے ہے جو جسم خود پیدا نہیں کر سکتا بلکہ یہ تازہ سبزیوں اور پھلوں میں وافر پایا جاتاہے۔خاص طور پر یہ سرخ،اورنج اور گہرے سبز رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتاہے ۔ٹماٹر اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
یورپ اور امریکہ میں متعدد بار کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار مرتبہ ٹماٹر یا اس سے بنی ہوئی اشیاء استعمال کرتے ہیں ان میں پر اسٹیٹ کینسر(غدود ومثانہ) کا خطرہ34فیصد کم ہو جاتاہے۔
امراض قلب کے خطرات کم ہونے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں ونظام ہاضمہ کے سرطان کا خدشہ بھی کم ہوتاہے۔ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لائیکو پینا سینے اور پیٹرو کے امراض سے بھی محفوظ رکھتاہے۔ٹماٹر میں موجود لائیکو پینا کیمیکل ٹماٹر کو کھانوں کے ساتھ ملا کر پکانے پر بھی آسانی کے ساتھ جسم میں جذب ہو جاتاہے۔ٹماٹر پکا ہوا ہو یا کچا دونوں صورتوں میں صحت کے لئے مفید ہے۔

تقریباً 100گرام ٹماٹر میں93فیصد پانی ،ستر کیلوریز اور 103گرام ریشہ ہوتاہے۔جسم کو روزانہ دس ملی گرام لائیکوپن درکار ہوتاہے جو ٹماٹر کے نصف پیالی رس سے مل جاتاہے ،البتہ گردوں کے بعض امراض میں مبتلا افراد کو ٹماٹر معالج کے مشورے پر استعمال کرنا چاہیے۔ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھر میں خوب استعمال کیا جاتاہے ۔
اسے سالن میں پکا کر اور بطور سلاد کچا بھی کھایاجاتا ہے۔کئی گھرانوں میں گوشت ،دال ،سبزی میں جب تک ٹماٹر شامل نہ کیا جائے ،ڈش تیار ہی نہیں ہو سکتی ۔ٹماٹر کا رائتہ ،جوس ،سوپ،چٹنی،کیچپ اور جام پوری دنیا میں کھایا اور سراہا جاتاہے۔یہ خوش ذائقہ سبزی ہے جسے اگر آگ پر بھی بھون کر کھایا جائے تو اس کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے۔اس خوش رنگ سبزی کو جس ڈش میں بھی ڈالاجائے یہ اس کے ذائقہ کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

ایک عام اندازے کے مطابق ایک ٹماٹر خون صاف کرتاہے ،توانائی بہم پہنچاتاہے۔جراثیم کش،پیشاب آور ہے،ہاضم ہے اور دوران خون کو استحکام دیتاہے۔یہ معدے کے امراض میں مفید ہے۔پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرکے خون میں تیزابیت اور الکلائن کا توازن قائم کرتاہے۔یہ بواسیر میں مفید ہے اور ایسے غذائی اجزاء مہیا کرتاہے جو جسم میں جراثیم سے محفوظ رہنے کی قوت پیدا کرتے ہیں۔
ٹماٹر کے استعمال سے اعصابی بے قاعدگیاں دور ہوتی ہیں امراض چشم کے لئے مفید ہے، بدہضمی،سینے کی جلن، تیزابیت ،پیچش اور اسہال ،متلی ،قے ،چہرے پر چھائیاں ،سیاہ دھبے،منہ کے چھالے،تپ دق،موٹاپا، مسوڑھوں سے خون بہنے کی بیماریوں میں بطور علاج استعمال کیا جاتاہے۔جن افراد کے گردوں،مثانے اور پیشاب کی نالی میں پتھریاں بنتی ہوں انہیں ٹماٹر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat