Anaar Khana Maat Bholiye - Article No. 729
انار کھانا مت بھُولیے - تحریر نمبر 729
اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہوں تو انار کھائیے اس لئے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے آپ کی بھوک کم ہو جاتی ہے۔یہ آپ کے ہضم وجذب کے نظام کو درست رکھتا ہے ۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک موثر غذاہے
بدھ 10 جون 2015
یہ انار کا موسم ہے۔ ہم سب انار کے فائدوں سے واقف ہیں۔ قدیم زمانے میں بھی یونانی اور مصری باشندے انار کو صحت بخشی کی علامت سمجھتے تھے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق انار سے درج ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں:
وزن کم کرتا ہے
انار کے بیجوں میں نشاستہ ہوتا ہے۔ اس کے 100 گرام بیجوں میں83حرارے (کیلوریز) ہوتے ہیں۔انار توانائی بخش پھل ہے لہٰذا اسے کھانے کے بعد آپ فرحت محسوس کرتے اور سارا دن چاق و چوبند رہتے ہیں۔
اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہوں تو انار کھائیے اس لئے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے آپ کی بھوک کم ہو جاتی ہے۔یہ آپ کے ہضم وجذب کے نظام کو درست رکھتا ہے ۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک موثر غذاہے۔
قوت مدافعت بڑھاتا اور گرتے بالوں کو روکتا ہے
حیاتین ج(وٹامن سی) سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چار گنی زیادہ حیاتین ج ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
انار کا اٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسمِ سرما میں آپ کی جلد کو نرم وملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
انار سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انھیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کاتیل سرمیں اور جلد پرلگاتے ہیں۔
دافع امراض ہے
انار کے رس میں سبز چاے سے زیادہ مانع تکسید اجزا (ANTIOXDANTS) ہوتے ہیں اس لیے یہ بہت سے امراض کو ختم کرتا ہے۔ اگر اس کا رس پابندی سے پیا جائے تو قولون (بڑی آنت) سینے اور غدہ قدامیہ کے سرطان کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
انار کے چھلکے کے سفوف سے جِلد کے سرطان میں کمی آجاتی ہے۔ چنانچہ سرطان کے ماہرین انار کے چھلکے کے سفوف کو پابندی سے کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ انار میں فولاد ،پوٹاشیم اور مینگنیز بھی ہوتے ہیں۔ جن سے صحت اچھی ہو جاتی ہے انار حاملہ خواتین کے لئے فائدے مندہے۔ حمل کے دوران یہ نہ صرف خون میں سرخ زرات کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ زچگی کے دوران تشنج پر قابو رکھتا ہے۔
دل کی حفاظت کرتا ہے
انار میں شامل اجزاسے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی آجاتی ہے۔ انار شریانوں کو صاف رکھتا ہے اور خون میں تھکّے نہیں پڑنے دیتا۔ چنانچہ اس کا رس پینے سے دل کو تقویت پہنچتی ہے۔
انار دانوں کو سلاد کے ساتھ شامل کیجیے۔ اس کا رس پییں یامیٹھی ڈش بناتے وقت انار کے دانے اس میں شامل کر لیجیے مگر کسی بھی طریقے سے اسے ضرور کھائیے ۔ یہ صحت کے لیے فائدے مند پھل ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain