- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Coconut - Qudrat Ka Ata Karda Sehat Bakhsh Phal
Coconut - Qudrat Ka Ata Karda Sehat Bakhsh Phal - Article No. 2986

ناریل ۔ قدرت کا عطا کردہ صحت بخش پھل - تحریر نمبر 2986
ناریل صحت بخش قدرتی اجزاء سے لبریز ہے، اسے غذا کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے
جمعرات 24 جولائی 2025
ناریل اپنے فوائد کے باعث پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ناریل کے درخت کو سنسکرت میں ”کلپا ورکشا“ کہتے ہیں، جس کے لغوی معنی ہیں:”ایسا درخت جو زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔“ ناریل صحت بخش قدرتی اجزاء سے لبریز ہے، اسے غذا کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے۔اس میں موجود پانی صحت کے لئے مفید ہے۔مدافعتی نظام میں بہتری لاتا ہے۔یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے۔سوزش کم کرنے، بدہضمی اور تیزابیت کو روکنے میں فائدہ مند ہے۔غذائیت سے بھرپور ناریل کھانے سے جلد بھوک نہیں لگتی۔ناریل کا استعمال لبلبے پر دباؤ کم کر کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔نظامِ ہاضمہ کو بہتر کر کے قبض جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ناریل کے پانی میں الیکٹرولائٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں۔یہ پانی کئی غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھی بھرپور ہے۔ناریل کا پانی ہڈیوں اور دانتوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس کے پانی میں موجود تھیامن یا وٹامن بی ون آنکھوں کی صحت بہتر کرنے اور گلوکوما کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔یہ دماغی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔نیز، ناریل کا پانی افسردگی، تناؤ کم کرتا ہے۔یادداشت بہتر بناتا ہے۔اس کا پانی منہ میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے، جس سے سانس میں بو کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔
مختلف تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ناریل کے تیل کے استعمال سے نہ صرف جسمانی توانائی اور صحت مند کولیسٹرول بڑھتا ہے، بلکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو بھی متناسب رکھتا ہے۔ناریل کے تیل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریا، اینٹی ٹاکسائیڈ، اینٹی فنگل جیسے اجزاء شامل ہیں۔اس کے تیل میں پکا ہوا کھانا کھانے سے لبلبے اور جگر پر تناؤ کم ہو جاتا ہے۔یہ معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔جوڑوں کو چکنائی فراہم کرتا ہے اور اسی طرح یہ گٹھیا اور جوڑوں کے دیگر مسائل کا علاج کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔سر میں ناریل کے تیل کی مالش بالوں کی خشکی اور سر کی جلدی خارش کو ختم کر دیتی ہے۔ناریل کے تیل کو جھریوں پر لگانے سے نہ صرف ان میں کمی آتی ہے، بلکہ جلد تر و تازہ ہو جاتی ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

ناریل ۔ قدرت کا عطا کردہ صحت بخش پھل
Coconut - Qudrat Ka Ata Karda Sehat Bakhsh Phal

آم کے طبی فوائد
Aam Ke Tibbi Fawaid

بڑھتی عمر میں صحت بخش غذائیں کھائیں
Barhti Umar Mein Sehat Bakhsh Ghizain Khaain

وٹامن D قولون کینسر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
Vitamin D Colon Cancer Ke Patients Ke Liye Mufeed Hai

گنے کے جوس کے کرشماتی فوائد
Ganne Ke Juice Ke Karishmati Fawaid

مصالحہ جات کی افادیت
Masala Jaat Ki Afadiyat

شہد غذا بھی شفا بھی
Shehad Ghiza Bhi Shifa Bhi

صحت بخش خشک میوہ جات
Sehat Bakhsh Khushk Mewajat

وٹامن ”K“ ناگزیر غذائی عنصر
Vitamin K Naguzeer Ghizai Ansar

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai