Ganne Ka Rass Sehat K Liye Kitna Faida Mand Hai? - Article No. 1614

Ganne Ka Rass Sehat K Liye Kitna Faida Mand Hai?

گنے کا رس صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے․․․․؟ - تحریر نمبر 1614

گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے حوالے سے دیگر مشروبات پر سبقت لیے رہتا۔گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے

بدھ 10 جولائی 2019

گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے حوالے سے دیگر مشروبات پر سبقت لیے رہتا۔گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے تو سردیوں میں بھی بغیر برف کے اسے پینا فائدہ مند ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گنے کا رس کئی امراض میں مفید ہو سکتا ہے ۔
کیل مہا سوں سے نجات
گنے کا رس پینے سے جلد کے مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد ملتی ہے ۔

گنے کے رس کے فیس ماسک کا استعمال مفید بتایا جاتاہے ۔کچھ مقدار میں ملتانی مٹی میں گنے کے رس کو مکس کریں اور پھر اس کو چہرے اور گلے پر لگا کر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔اس کے بعد گیلے تولیے سے چہرے اور گلے کو صاف کرلیں۔
جلد کو دلکش بنائیے․․․․․
جھریاں چہرے کی پریشانی کا باعث بنتی ہیں اس پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے گنے کا رس پےئیں ،جس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ،فلیونوئڈز اور فینولز وغیرہ عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو سست کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ جلد کی نمی بحال کرکے اسے دلکش بناتے ہیں۔

(جاری ہے)


گلے کی خراش میں بھی مفید
اگر گلے میں خراش کا احساس ہورہا ہے تو ایک گلاس گنے کا رس مفید ہو سکتا ہے ۔اس کے لیے گنے کے رس میں تھوڑا لیموں کا رس اور کالانمک شامل کرلیے جائیں۔ اس رس میں موجود وٹامن سی گلے کی خراش کے لیے مفید ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈ نٹس وائرل انفیکشن پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

زخم جلد بھرنے میں مددگار
جسمانی مدافعتی نظام بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ زخموں کو بھرنے کی رفتار تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔
وزن میں کمی کے لیے
اگر چہ گنے کا رس قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے مگر یہ وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے ،گنے کا رس جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے ،اس میں موجود فائبر بھی جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔

سوزش
گنے کا رس گردوں کی صحت بہتر بناتا ہے جس کی بدولت پیشاب کی نالی میں انفیکشن جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ،ایک گلاس گنے کے رس میں لیموں اور ناریل کے پانی کو مکس کر کے دن میں دو مرتبہ پینا مفید بتایا جاتاہے۔
بخار کم
گنے کا رس بخار کے علاج میں مفید ہے ،بخار کی حالت میں گنے کا رس پینا پروٹین کی کمی کے خطرے کو کم کرتا ہے جو کہ جسمانی کمزوری اور درد کا باعث بنتا ہے۔

گردوں کے لیے فائدہ مند
یہ مشروب پیشاب آور ہے ،پیشاب کی نالی کے انفیکشن ،گردوں کی پتھری کے امراض میں مفید ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری بھی لاتاہے۔
جگر کے امراض میں مفید
گنے کا رس جگر اور یرقان کے علاج میں بھی مفید بتایا جاتا ہے ۔گنے کا رس جسم میں ان پر وٹین کی کمی پوری کرتا ہے جو مرض یرقان کے نتیجے میں ہوتی ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائیے
گنے کا رس کا ر بو ہائیڈریٹس ،پروٹینز ،آئرن،پوٹاشیم اور دیگر غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتاہے ۔جوگرمیوں میں ایک گلاس ٹھنڈا گنے کا رس جسمانی توانائی کو فوری بحال کرتا ہے ۔یہ ایسا پلازما اور جسمانی سیال بناتا ہے جو گرمی سے جسم میں آنے والی خشکی اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر
گنے کا رس جلاب جیسے اثرات بھی رکھتا ہے اور اعتدال میں اس کا استعمال آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ قبض سے نجات دلاتا ہے ۔
یہ رس معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کے علاج کے لیے بھی موثرہے۔
دانتوں کے لیے فائدہ مند
گنے کا رس ایسے منرلز سے بھر پور ہے جو دانتوں کی فرسودگی اور سانس کی بوکی روک تھام کرتے ہیں۔
احتیاط
اکثر ٹھیلے والے صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔لہٰذا گندی مشینوں سے نکالا جانے والا رس صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر مت کریں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj