Halwa Kaddu - Article No. 2241

Halwa Kaddu

حلوہ کدو - تحریر نمبر 2241

اسے توڑتے وقت اس کے جسم پر خراش نہ آنے دی جائے تو عرصہ دراز تک اسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے

منگل 7 ستمبر 2021

اس کی سال میں دو فصلیں ہوتی ہیں۔میدانی علاقوں میں اوائل فروری سے اواخر مارچ تک اور وسط جون سے اواخر جولائی تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں ایک ہی فصل مارچ سے جون تک کاشت کی جاتی ہے۔یہ بیلوں میں اُگنے والی سبزی ہے۔اسے توڑتے وقت اس کے جسم پر خراش نہ آنے دی جائے تو عرصہ دراز تک اسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔حلوہ کدو بھی گھیا کدو کی ایک قسم ہے۔
یہ بیل سے تعلق رکھنے والی سبزی ہے۔اس کے اجزاء میں وٹامن اے‘بی اور سی شامل ہیں۔اس کا مزاج سرد تر ہے۔
قبض کشا
یہ بطور سالن قبض کشا ہے۔دل و دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔حلوہ کدو بلڈ پریشر کو ختم کرتا ہے۔پیاس بجھاتا ہے اور گرمی کو دور کرتا ہے۔
صفراوی بخار
صفراوی بخار میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔

(جاری ہے)

اس کا سالن مریض کو کھلانے سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
قبض‘سل و دق کا علاج
دائمی قبض کے مریض اس کا زیادہ استعمال کریں۔ان کی یہ تکلیف دور ہو جائے گی۔حلوہ کدو کا سالن سل اور دق کے مریضوں کے لئے بہترین غذا ہے۔
نیند آور سبزی
کدو میں دیگر سبزیوں سے زیادہ فوائد موجود ہیں۔یہ زود ہضم سبزی ہے۔
پیشاب کی جلن کا خاتمہ کرتا ہے۔اس کے بیجوں کو رگڑ کر لیپ بنایا جاتا ہے جو گرمی کے باعث سر کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔یہ نیند آور ہے۔
نیش عقرب کا علاج
اگر کسی کو بچھو نے کاٹا ہو تو متاثرہ جگہ پر اس کے گودے کا لیپ کریں اور مریض کو اس کا رس پلائیں انشاء اللہ زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔
برائے درد گردہ
کدو کے گودے کو گرم کرکے گردے پر رکھیں۔
انشاء اللہ درد گردہ کو فوری آرام ملے گا۔
محافظ حمل
حمل سے پہلے یا دوران حمل کدو کے استعمال سے حاملہ عورت کا حمل گرنے کا خطرہ ٹل جاتا ہے اور حمل ہونے کے بعد کدو بمعہ بیج مصری ملا کر کھانے سے حمل ہونے کے تیسرے ماہ تک اسے مسلسل استعمال کرنے سے اولاد نرینہ پیدا ہوتی ہے۔کدو کا گودا دوران حمل مصری ملا کر کھاتے رہنے سے بچہ خوبصورت اور صحت مند پیدا ہوتا ہے۔

اکسیر تپ دق
کدو کا مربہ تپ دق کے لئے اکسیر ہے۔مریض کو کدو کا گودا مصری ملا کر کھلائیں‘انشاء اللہ تپ دق کا مرض ختم ہو جائے گا۔
نکسیر کا علاج
نکسیر کے لئے کدو کا رس کپڑے میں بھگو کر سر پر رکھیں انشاء اللہ فوری آرام آئے گا۔
سرسام کے لئے
اگر سرسام کی شکایت ہو تو کدو کا رس تلی کے تیل میں ملا کر ہم وزن لے کر جلا لیں۔
جب صرف تیل بچ جائے تو مریض کے سر پر مالش کریں ۔پھر سر پر کپڑا رکھ کر باندھ دیں۔کچھ عرصہ تک یہ عمل دہرانے سے انشاء اللہ یہ مرض دور ہو جائے گا۔
درد سر و چکر
کدو کا موٹا ٹکڑا چھلکا اتار کر پیشانی پر ملیں۔سر کا درد‘سر چکرانا ‘اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت دور ہو جائے گی۔
گرمی کا بخار
اسی طرح ہاتھوں اور پاؤں پر کدو کی مالش کرنے سے ہاتھ پاؤں کا جلنا اور گرمی کا بخار انشاء اللہ دور ہو جائے گا۔

مالیخولیا کا علاج
مالیخولیا یا گرمی کے سر درد کی شکایت ہو تو کدو کا رس اور تلی کا تیل ہم وزن جلائیں۔جب تیل بچ جائے تو بہترین ٹانک تیار ہے۔اس تیل کے استعمال سے مالیخولیا اور گرمی کا بخار ختم ہو جائے گا۔
گرمی جگر و کمی وزن کا علاج
کدو پکا کر کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اس سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے۔بھوک لگتی ہے۔دماغی کمزوری دور ہوتی ہے۔ اس کے کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے۔
دماغی کمزوری
کدو کا شربت بھی اس کا رس نکال کر چینی ملا کر بنا لیں۔اس شربت کا استعمال سر درد‘دماغی کمزوری‘اور چکرانے کے لئے بے حد مفید ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj