Kale Gobhi Ke Khandan Ki Aham Rukan Sehat Bakhsh Sabzi - Article No. 2699

Kale Gobhi Ke Khandan Ki Aham Rukan Sehat Bakhsh Sabzi

Kale گوبھی کے خاندان کی اہم رکن،صحت بخش سبزی - تحریر نمبر 2699

یہ سپر فوڈ کیوں کہلاتی ہے؟

پیر 8 مئی 2023

پاکستان میں بند گوبھی کی یہ قسم ہر جگہ دستیاب نہیں ہے جو ذائقے میں ترش بھی ہے اور کسی قدر کڑواہٹ بھی لئے ہوئے ہے۔گہرے سبز پتوں کی باریک باریک جھریوں بھری شکل کی یہ سبزی دنیا بھر میں صحت کے اعتبار سے سپر فوڈ کہی جاتی ہے۔
یہ مخصوص گوبھی آپ کو اپنے سبزی والے سے نہیں ملے گی لہٰذا اپنے شہر کی کسی بڑی سپر مارکیٹ میں جائیے کیونکہ بروکولی ہو یا Kale یہ سبزیاں عام طور پر گلی کوچوں میں بکنے کے لئے نہیں آتی۔
عام لوگوں کو اس سبزی کے طبی خواص کا علم بھی نہیں ہے اس لئے وہ اسے پاکستانی سبزی نہیں سمجھتے۔
یہ ہے فولادی قوت کا سر چشمہ
بند گوبھی،بروکولی،پھول گوبھی،Brussels Sprouts اور Collard Greens،یہ تمام ایک ہی خاندان کی سبزیاں ہیں چنانچہ ان کے طبی خواص میں بھی حد درجہ مماثلت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

Kale میں سرخ گوشت کی نسبت زیادہ آئرن اور اسی طرح کیلشیم کی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔

تاہم بنیادی طور پر یہ سبزی وٹامن K پر مشتمل ہے۔وٹامن K انسانی جسم میں فاسد مادوں کا ذخیرہ نہیں ہونے دیتا۔یہ مختلف سرطانوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتا ہے چنانچہ Kale کھانے والوں کی شریانوں میں خون رواں دواں رہتا ہے علاوہ ازیں اس میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔اس میں موجود کیلشیم کی وجہ سے ہڈیوں کے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ سبزی جوڑوں کے درد،گھٹنے اور ٹخنے سوجنے کی بیماری میں افاقہ دیتی ہے۔
Kale وٹامن A اور C سے بھرپور سبزی بھی
یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور اسے ہموار سطح پر رکھتی ہے۔وٹامن A کی مدد سے استعمال کرنے والوں کو بصارت سے متعلق عارضوں میں آرام ملتا ہے۔یہ وٹامن ہماری جلد کے کولاجن کی سطح بہتر رکھتا ہے۔
کولاجن ایسی پروٹین ہے جو عضلات اور پٹھوں میں پائی جاتی ہے لیکن بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ یہ اپنی نمی کھونے لگتی ہے۔وٹامن C کے ساتھ مل کر یہ قوت مدافعت کو بہتر کرتی ہے۔یعنی Kale میں ان دونوں وٹامنز کی وجہ سے ہمارے مدافعتی نظام کو تحریک ملتی ہے۔
یہ ہیں پاور فل اینٹی آکسیڈنٹس بھی
اس سبزی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہماری جلد،بالوں اور ناخنوں کے لئے کارآمد ہیں۔
اس کے علاوہ آرتھرائٹس اور Autoimmune Disorders کے علاوہ مختلف اینٹی بایوٹکس کے مضر اثرات دور کرنے اور مختلف اقسام کے کینسرز سے بچاؤ کے لئے Kale کھانا بے حد مفید ہے۔
Kale ذائقے میں خوش ذائقہ نہیں تو پھر کیسے کھائی جائے؟
عام طور پر یہ سوال اُٹھتا ہے کہ اس سبزی کو کیسے استعمال کیا جائے۔اگر آپ اسے سادہ انداز میں نہیں کھا سکتے تو سیب اور لیموں کے جوس،تربوز کے شربت کے ساتھ ادرک کا عرق ملا کر اس سبزی کو Blend کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح یہ مشروب ذائقے اور غذائیت دونوں میں بہتر رہے گا۔اگر آپ Kale کو بھاپ میں پکا لیں۔اس پر ہلکا سا نمک ایک چائے کے چمچ کے برابر زیتون کا تیل چھڑک کر سلاد بنائی جا سکتی ہے یعنی اس ایک سبزی کے ساتھ مختلف شکلوں میں کئی چیزیں تیار کی جا سکتی ہیں۔جن کے طبی و غذائی خواص بھی برقرار رہیں اور غذائیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ بھی نہ ہو۔تجرباتی بنیادوں پر کچھ بھی بنائیں اسے صحت بخش انداز میں استعمال کریں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj