Mirchain Hi Mirchain - Article No. 2322

Mirchain Hi Mirchain

مرچیں ہی مرچیں - تحریر نمبر 2322

کھانوں میں لائیں ذائقہ

پیر 13 دسمبر 2021

تیکھی اور تیز مرچیں جہاں کھانوں کا مزا دوبالا کرتی ہیں وہیں صحت کے حوالے سے بھی بے شمار طبی فوائد رکھتی ہیں۔دیس بدیس یعنی مشرق کا خطہ ہو یا دنیا کے دیگر ملکوں کے کھانے،ہری،سفید،سرخ اور پیلی (شملہ مرچ) ذائقے اور افادیت کی وجہ سے استعمال ہوتی آ رہی ہیں۔
جس خطے کا مخصوص کھانا بنانا ہو اسی رنگ کی مرچ استعمال کرکے کھانے کا ایک خاص اسلوب سامنے لایا جاتا ہے مثلاً ہمارے ملک میں ہری مرچ بھی مختلف اقسام کی ہوتی ہیں۔
اپنے حجم اور ذائقے کے لئے جو علیحدہ شکل اور انفرادیت رکھتی ہیں۔اگر ہم کڑاہی بنانے جائیں تو بہت چھوٹی مرچیں استعمال نہیں کرتے لیکن اگر کوئی اور سالن بنانا ہو تو پتلی اور لمبی مرچوں سے ذائقہ دو آتشہ کر لیتے ہیں۔اسی طرح چکن جلفریزی میں عام ہری مرچوں کے بجائے شملہ مرچوں کو شامل کرتے ہیں اور اس کا سوندھا ذائقہ الگ ہی محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہری مرچوں کا سالن بنانا ہو تو بھی مختلف ہری مرچیں استعمال کرتے ہیں اور اس سالن کا ذائقہ الگ ہی جاذبیت رکھتا ہے۔

مرچ کا لاطینی نام Genus Capsicum ہے اور اس کا تلخ ذائقہ اس میں موجود ایک جز Capsicune کی وجہ سے ہوتا ہے۔ایک مرچ میں مالٹے سے زیادہ وٹامن C پائی جاتی ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق مرچ میں کیروٹین کی ایک خاص قسم Luteolin پائی جاتی ہے جو کینسر،دل کی بیماری اور بڑھاپے کی بیماریوں کے خلاف جسم کی حفاظت کرتی ہے۔
سرخ مرچ میں وٹامن C کے علاوہ E اور بہت سے معدنی ذرات موجود ہیں۔
تیکھی اور مرچیں مدافعتی نظام بہتر بناتی ہیں۔یہ نزلہ زکام،کھانسی اور قبض میں بھی مفید ہیں۔ہری مرچ معدے کو فعال رکھتی ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے یہ خون کے لیول کو متوازن رکھتی ہیں۔
سرخ مرچیں بند شریانوں کے لئے بھی تریاق ہیں تاہم نہیں ضرورت اور احتیاط سے کھانوں میں شامل کرنا چاہئے۔ہری مرچیں قدرے زیادہ غذائیت رکھتی ہیں اور ان میں کیلوریز بھی نہیں ہوتیں،وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
بیٹا کیروٹین کی موجودگی کے باعث آنکھوں کے لئے مفید ہیں ویسے بھی یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔وزن کم کرنے والوں کو اپنا میٹابولزم درست رکھنا ضروری ہوتا ہے۔آپ پودینے،ہرے دھنیے کی چٹنی میں ہری مرچوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سرخ مرچوں میں پوٹاشیم کی طاقت موجود ہے۔کئی لال مرچ بھی اتنے ہی فوائد کی حامل ہے۔

اگر آپ ہری مرچ کچی کھا سکیں تو اس سے بہتر غذائیت حاصل ہو گی۔بہت سے لوگوں کو کھانے کے ساتھ کچی مرچیں کھانے کا لطف آتا ہے۔یہ ایک اچھا اسلوب ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مرچیں جگر کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں تاہم ایک دن میں بارہ کی تعداد میں مرچیں کھانا معدے کی جلن اور السر میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔مرچوں کو دیگر مصالحوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا بہتر ہے۔
جیسا کہ ہمارے یہاں کھانوں میں نمک،ہلدی،سوکھا دھنیا،ثابت گرم مصالحہ یا پسا ہوا گرم مصالحہ مرچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کی روایتیں ملتی ہیں۔مرچوں کی 12 اقسام ہیں۔مگر آسٹریلین تحقیق کے مطابق ان کی 4 ہزار کے لگ بھگ اقسام ہیں تاہم یہ 12 اقسام دنیا بھر میں کھائی اور پسند کی جاتی ہیں۔
Anaheim
یہ لمبی،قدرے کم تیکھی مگر ذائقے دار قسم ہے اسے کیلیفورنیا میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے یہ جنوبی مغربی کھانوں میں مثلاً سالسا Chile Verde میں شامل کیا جاتا ہے۔

Cayenne
یہ جنوبی امریکہ کی تیز،تیکھی مرچ ہے جو کسی Sauces میں شامل کی جاتی ہے۔ہمارے یہاں دیسی کھانوں میں بھی اسے پیس کر شامل کیا جاتا ہے۔
Habanero
یہ تیز ترین مرچ ہے جسے کریبئن کھانوں مثلاً Jerks اور Marinades کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ لاطینی امریکہ میں پسند کی جانے والی مرچ ہے۔
Jalapeno
یہ مقبول ترین مرچ ہے جو میکسیکن کھانوں میں جزو لازم کے طور پر شامل کی جاتی ہے۔
میکسیکو کا سالسا اس کے بغیر پسند نہیں کیا جاتا۔
Padron
یہ اسپینیش مرچ ہے جسے وہاں گرلڈ کھانوں میں استعمال کرنے کی قدیم روایت ملتی ہے مگر یہ تیکھی نہیں ہے۔
Poblano
یہ سبزی مائل رنگت نہیں رکھتی بلکہ اس کی سیاہی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جیسے یہ خراب ہو چکی ہو۔یہ میکسیکن اور جنوب مغربی دنیا میں بے حد مرغوب مرچ ہے۔

Piquillo
یہ اسپینیش مرچ Bell Pepper جیسی نظر آتی ہے۔یہ دنیا کے مختلف خطوں میں Tayzas کی طرح پیش کی جاتی ہے۔
Red Thai
ترشی اور تیزی میں قدرے ہلکی اور کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس مرچ کا بھی جواب نہیں۔یہ تھائی کھانوں اور ہمارے یہاں بھی استعمال ہونے والی مرچ ہے۔
Shishito
یہ جاپان کی پیداوار مرچ ہے۔

Fresno
یہ مرچ بھی Jalapeno جیسے سرخ ہے اور خاصی تیکھی بھی ہے مگر میکسیکن کوکنگ کا اہم حصہ ہے۔
Banana
پیلے رنگ کی یہ مرچ Wax Pepper بھی کہلاتی ہے مگر کیلے کا حوالہ صرف نام تک محدود ہے۔یہ تیز اور تیکھی مرچ نہیں۔بیرونی دنیا میں اسے گوشت اور پنیر جیسے بنے کھانوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
Serrano
یہ تھائی اور میکسیکن کھانوں کا جزو لازم ہے نہایت تیکھی مگر ذائقے بڑھانے والی مرچ ہے۔یہ سالن کے ساتھ ساتھ سالسا میں استعمال ہوتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj