Papaya - Badhazmi Aur Piyas Mein Mufeed - Article No. 2193

Papaya - Badhazmi Aur Piyas Mein Mufeed

پپیتا ۔ بدہضمی اور پیاس میں مفید - تحریر نمبر 2193

اسے کھائیں زندگی بڑھائیں

پیر 5 جولائی 2021

یہ پھل اصل میں امریکی ہے یعنی اس کا اصل وطن امریکہ ہے لیکن اسے ہندوستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ کاشت کیا جانے لگا ہے ۔اس کا درخت اُگنے کے ڈیڑھ سال بعد پھل دینا شروع کرتا ہے۔ایک پھل کی پانچ قاشیں ہوتی ہیں اور یہ سال بھر پیڑ پر لگا رہتا ہے اور گرمی کے موسم میں پک کر تیار ہوتا ہے۔
کچے پپیتے کا رنگ باہر سے گہرا سبز اور اندر سے گودا سفید ہوتا ہے۔
شروع میں اس کے بیج بھی سفید ہی ہوتے ہیں لیکن سائز میں بہت چھوٹے جبکہ اس وقت اس میں دودھ بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔پکنے کے بعد اس کا چھلکا زرد اور اس کا گودا بھی زرد اور نرم ہوتا چلا جاتا ہے۔پکنے کے بعد اس کا دودھ کم ہو جاتا ہے اور ذائقہ بہت شیریں اور لذیذ ہو جاتا ہے۔
پپیتا بہتر وہ سمجھا جاتا ہے جس میں ہیک نہ ہو یا قدرے کم ہو۔

(جاری ہے)

پکنے کے بعد اس پھل کے بیج سیاہ مرچ کی مانند اور اس کے حجم کے برابر ہو جاتے ہیں۔

ان بیجوں کی بیرونی سطح موٹی اور چمکدار ہوتی ہے۔اس کے بیجوں کا ذائقہ رائی کے ذائقے کی مانند ہوتا ہے۔لالچی دکاندار کالی مرچ میں پپیتے کے بیج ملا کر گاہکوں کو دھوکا دیتے ہیں۔
پپیتا پکا ہوا ہو تو اس کا پھل چھوٹے خربوزے کے برابر رہتا ہے۔اب بڑے سائز کے پپیتے بھی مارکیٹ میں نظر آتے ہیں۔اس کی ایک ڈنڈی پر ایک ہی پتا لگتا ہے۔جو کافی بڑا اور شکل میں ارنڈ کے پتے کی مانند ہوتا ہے۔

پپیتے کے خواص
کچا پپیتا گوشت گلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔بقر عید پر اکثر لوگ اسے خشک کرکے رکھ دیتے ہیں اور کچھ فریز کر لیتے ہیں۔جو بعد ازاں کام آتا ہے۔
پچھلے وقتوں میں گوشت گلانے کے لئے پپیتے کا دودھ کچے گوشت پر ملتے تھے یا گوشت کو برگ ارنڈ خربوزہ میں لپیٹ کر رکھ دیتے تھے۔
لوگ سرکے میں ڈال کر پپیتے کا اچار بھی بناتے ہیں۔
یہ اچار بواسیر اور دیگر اعضاء کے ورم کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ پیٹ کو نرم کرتا ہے اور ہاضمہ درست رکھتا ہے۔پیاس کو بجھاتا ہے۔پیچش میں بھی فائدہ دیتا ہے۔حلق کی کھرکھراہٹ اور شور کو دور کرتا ہے۔قوت مدافعت اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے۔
بھوک بڑھاتا ہے۔موتیا سے محفوظ رکھتا ہے۔پپیتے کو چیونگم اور ٹوتھ پیسٹ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

پپیتے کے اہم فوائد
ہائی بلڈ پریشر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔قبض دور کرتا ہے۔تولیدی غدودوں کو متحرک کرتا ہے۔دمے کے حملے سے محفوظ اور آنکھوں کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔رحم کی رسولی میں بھی کارآمد پھل ہے۔اس کے پتے ڈینگی بخار کے علاج کے لئے مفید ہیں ۔یہ سرطان سے بھی بچاتا ہے۔یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔صبح نہار منہ 100 گرام پپیتا کھانے سے موٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق صبح کے وقت پپیتا استعمال کرنے والوں کو شوگر سمیت کئی عارضوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔مگر شرط یہ ہے کہ اسے لگاتار استعمال کیا جائے۔پیٹ کی دیگر بیماریوں اور نظام ہاضمہ کی بہتری میں بھی پپیتا انتہائی مفید اور موٴثر پھل ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj