Raseela Aaro --- Faide Beshumar - Article No. 1621

Raseela Aaro --- Faide Beshumar

رسیلا آڑو ․․․فائدے بے شمار - تحریر نمبر 1621

یہ وٹامنز کے علاوہ زنک ،فائبر اور فولاد کا ذخیرہ ہے

جمعرات 18 جولائی 2019

حکیم راحت نسیم سوہدروی
موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی پھلوں کی بہار آجاتی ہے۔جو نا صرف خوش ذائقہ بلکہ صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔موسم گرما میں پھلوں کا استعمال نہ صرف گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور مزاج کو متعدل رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کئی امراض سے محفوظ کرتا ہے ۔ان پھلوں میں ایک آڑو ہے جو چیری اور خوبانی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔
اس کا گودا پیلا جبکہ رسیلا ہوتا ہے آڑو میں گٹلی بھی ہوتی ہے جسے کھایا نہیں جاتا۔آڑو کی کاشت چین سے شروع ہوئی جبکہ اب ساری دنیا میں پایاجاتاہے۔
جلد کی حفاظت
آڑو میں وٹامن AاورCہوتے ہیں ۔جو صحت اور توانائی قائم رکھتے ہیں۔آڑو جلد پر پڑی جھریاں گھٹاتا ہے ۔اور بڑھاپے کی رفتار روکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ بڑھاپے کی رفتار کم کرنے والی جتنی اشیاء بنتی ہیں ان میں آڑو شامل ہوتا ہے۔

یہ جلد کی بافتوں کو نئی زندگی دیتا ہے ۔دھوپ میں کام کرنے والوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔دھوپ کی مضر شعاعوں کے اثرات کو روکتا ہے ۔آڑو کو کھانے کے علاوہ اسے پیس کرچہرے پر بھی لگا یا جاتا ہے آڑو کا استعمال جلد کو تازہ ،چکنا اور ملائم رکھتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
یہ پھل قوت مدافعت بڑھاتا ہے جس سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے اس میں موجود اجزاء Zincیعنی جست ،اور وٹامنز A،Bاور Cکے باعث مدافعت بڑھتی ہے ۔
وٹامن C،نزلہ زکام سے بچاتا اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔مدافعتی نظام کی مضبوطی بہت سے امراض سے بچاتی ہے اور جسم کو صحت مند و توانا رکھتی ہے۔
دل کے لئے مفید
آڑو خون میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔کولیسٹرول کا متوازن ہونا قلب کے لئے مفید ہے اس طرح قلب کے امراض اور ذیابیطس (شوگر)سے بچاجا سکتا ہے ۔
اور ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے آڑو میں مضر قلب کولیسٹرول (LDL)کو کم کرنے اور مفید قلب کولیسٹرول (HDL)کو بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے اس میں پوٹاشےئم کی زیادتی اور سوڈیم کی کمی کے باعث جسم میں پانی متوازن رہتا ہے جس سے بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔اس طرح بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے یہ ایک تریاق ہے۔
خون میں سرخ ذرات بڑھاتاہے
آڑو میں Zincکے علاوہ میگنیشےئم اور فولاد بھی شامل ہیں اس لئے یہ خون میں سرخ ذرات بڑھاتا ہے فولادکی کمی کے شکار لوگوں کے لئے موسم گرما میں یہ پھل کسی طرح بھی ایک نعمت سے کم نہیں ہے ۔
فولاد خون کے سرخ ذرات بڑھاتا ہے ۔پھر وٹامن Cکی موجودگی کے باعث جسم میں فولاد آسانی سے جذب ہوجاتاہے۔
نظام ہضم
آڑو میں فائبرز(ریشہ)کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔جس سے یہ قبض نہیں ہونے دیتا اور آنتوں کی حرکت درست رکھتا ہے ۔پیٹ کے زخم میں فائدہ مند ہے ۔بڑی آنت ،گردوں اور جگر سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرتا ہے ۔مثانہ اور گردوں کو صاف رکھتا ہے۔

سرطان سے بچاتاہے
ایسے فری ریڈیکلز(آزاد اصلئے) جو سر طان کا باعث ہوتے ہیں آڑو ان کو ختم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ آڑو میں ایسے مرکبات پائے جاتی ہیں جو مانع سرطان اورمانع رسولی ہوتے ہیں آڑو پھیپھڑوں ،سینے اور بڑی آنت کا سرطان نہیں ہونے دیتا۔ا س میں موجود بیٹا کیروٹین خصوصی طور پر پھیپڑوں کے سرطان سے بچاتاہے۔
وزن بڑھنے سے روکتاہے
آڑو میں کیلوریز بہت کم ہوتے ہیں اس لئے موٹاپا نہیں کرتا ۔
جو لوگ موٹاپے کے خوف سے میٹھا استعمال نہیں کرتے وہ آڑو استعمال کریں اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔جولوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں اور ہلکی پھلکی توانائی بخش چیزیں کھانا چاہتے ہیں تو آڑو استعمال کریں یہ موٹاپا نہیں کرتا۔
بصارت کے لئے مفید
آڑو میں موجود وٹامنAاورCکے علاوہ بیٹا کیروٹین کا ذخیرہ بھی ہے جس سے بصارت کو فائدہ ہوتاہے بیٹا کیروٹین رنگ دینے والا وہ مادہ ہے جو گاجر میں بھی پایا جاتاہے بیٹا کیروٹین پردہ چشم (RETINA)کو توانائی دیتا ہے تو آڑو فری ریڈکلز کو ختم کرتا ہے ۔خون کی روانی (گردش)کو بہتر بناتا ہے جس سے بصارت بڑھتی ہے اس طرح موتیابند ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے ۔یہ بڑھاپے کی رفتار کو کم کرتا ہے ۔جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتاہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj