Spinach - Article No. 1962

Spinach

پالک - تحریر نمبر 1962

جن لوگوں کو قبض کی شکایت اکثر رہتی ہو انہیں پالک کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے

جمعہ 25 ستمبر 2020

عادل حسین مغل
یہ سبزی برصغیر میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔بظاہر بہت معمولی غذا ہے لیکن قدرت نے اس میں فولاد کے اجزاء شامل کرکے اس کی قدر و قیمت بڑھا دی ہے۔ مقوی زود ہضم اور قبض کشا ہے جن لوگوں کو قبض کی شکایت اکثر رہتی ہو انہیں پالک کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے ۔ یرقان‘مالیخولیا اور گرمی کے بخاروں میں بھی فائدہ بخش ہے۔
ماہرین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پالک میں فولاد اور کیلشیم (چونا) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
پالک کے فوائد
یہ سبزی برصغیر میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔بظاہر بہت معمولی غذا ہے لیکن اپنے اندر نمکیات‘تانبا‘فولاد‘وٹامنز‘اے‘بی‘ایچ‘سی اور پی کی کثیر تعداد اور توانائی کے اجزاء کی وجہ سے قیمتی غذا اور سبزیوں میں شمار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی زود ہضم ہے ۔قبض کشا بھی ہے۔تاثیر کے لحاظ سے سرد تر ہے۔ اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکماء کا کشتہ فولاد آپ کو اتنی طاقت فراہم نہیں کرتا جتنا پالک کا مسلسل استعمال۔ یہ دیگر ساگ اور سبزی اور گوشت کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جاتا ہے۔
آپ شدید قبض میں مبتلا ہیں۔ پالک ابال کر اس کا پانی ساگ سمیت کچل کر پی لیں ۔ایک یا دو بار کے استعمال سے آپ کی قبض دور ہو جائے گی۔
دار چینی ڈال کر پکانا بھی مفید ہے ۔اس کے علاوہ نزلہ و زکام میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔آپ جگر کی حدت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ساگ کا پھیکا سوپ پی لیں تو فوری افاقہ ہو گا۔پیشاب جل کر آرہا ہو تو پالک کا سوپ پیتے رہیں۔ جلن ختم ہو جائے گی۔جسم میں درد ہو رہا ہو خصوصاً ہڈیوں میں درد محسوس ہو یا فریکچر یا چوٹ کی وجہ سے تڑپ رہے ہوں تو پالک کا سوپ تھوڑا تھوڑا وقفے وقفے سے پئیں۔
کچھ دیر میں ہی آپ کو آرام محسوس ہو گا۔
پالک کی تاثیر سرد ہے ۔بعض حکماء اسے سرد تر بھی لکھتے ہیں ۔اس میں چونکہ آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے بعض امراض سے شفایاب مریضوں کو زائل شدہ جسمانی طاقت‘قوت ہاضمہ اور طبعی شگفتگی کو بحال کرنے کے سلسلے میں پالک خاص طور پر کھلائی جاتی ہے۔ پالک ہر قسم کے مضر اثرات سے پاک ہے ۔البتہ اس کے بیج تلی کے لئے مضر اثرات رکھتے ہیں۔
پالک معدے کی جلن اور شدت پیاس کو دور کرنے میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔دیگر سبزیوں کی طرح قدرت نے اس میں بھی انسانوں کے لئے بیش بہا فوائد رکھے ہیں اور اسے بعض سبزیوں پر غذائیت کے اعتبار سے فوقیت بھی دی ہے۔
یرقان کے عارضہ کو دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔
پالک کا استعمال گرمی سے ہونے والے بخار کو رفع کرتا ہے۔
سل اور دق والوں کو موسم گرما کی شدت میں چار یا پانچ ماشہ کی مقدار میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ دینا خاطر خواہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

پالک کی ایک سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہ نہ صرف معدے کی تیزابیت کو دور کرکے اس کی رطوبت ہاضمہ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے بلکہ یہ ایک زود ہضم غذا بھی ہے اور معدہ اسے زیادہ سے زیادہ تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ سبزیوں اور ترکاریوں میں بہت کم غذائیں افادیت کے لحاظ سے پالک کا مقابلہ کر سکتی ہیں ۔یہ نہ صرف بڑوں کے لئے بلکہ بچوں کے لئے بھی اتنی ہی مفید ہے۔
خصوصاً وہ بچے جن کو مٹی یا کوئلہ وغیرہ کھانے کی عادت ہوتی ہے ۔یا ان کا پیٹ بڑھا ہوتا ہے اور ضدی ہوتے ہیں۔
انہیں نوشادر‘دارچینی‘اور گلاب کے پھول ہم وزن پیس کر سفوف بنا کر دن میں نصف سے دو گرام تک کھلائیں اس سے ان کا ہاضمہ ٹھیک ہو گا اور جسم میں طاقت و توانائی آئے گی۔
ایسے افراد جو دماغی مشقت کرتے ہیں یا تخلیقی کام کرتے ہیں یا ان کا تعلق شعبہ درس و تدریس سے ہو ان کے لئے یہ ایک نہایت ہی مقوی دماغ نعمت ہے۔
پالک کے پکوڑے‘پالک ساگ‘اور پالک گوشت خاصی مزے دار ڈشز ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj