بند کریں
صحت صحت کی خبریںکسی شوگر مافیا کا حصہ ہوں نہ کسی شوگر مل کا مالک ‘عدالت عظمیٰ غلط معلومات فراہم کرنیکا نوٹس ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 27/09/2009 - 21:23:45 وقت اشاعت: 27/09/2009 - 14:30:43 وقت اشاعت: 26/09/2009 - 13:39:03 وقت اشاعت: 25/09/2009 - 19:58:36 وقت اشاعت: 25/09/2009 - 17:26:01 وقت اشاعت: 25/09/2009 - 17:15:28 وقت اشاعت: 25/09/2009 - 17:14:32 وقت اشاعت: 24/09/2009 - 17:21:06 وقت اشاعت: 24/09/2009 - 16:26:37 وقت اشاعت: 24/09/2009 - 15:40:00 وقت اشاعت: 24/09/2009 - 15:40:00

کسی شوگر مافیا کا حصہ ہوں نہ کسی شوگر مل کا مالک ‘عدالت عظمیٰ غلط معلومات فراہم کرنیکا نوٹس لے ‘میاں اظہر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔25ستمبر۔2009ء ) سابق گورنر پنجاب و مسلم لیگی رہنما میاں محمد اظہر نے واضح کیا ہے کہ نہ کسی شوگر مافیا کا حصہ ہوں نہ کسی شوگر مل کا مالک ہوں اور نہ ہی چینی کے کسی کاروبار سے میرا بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ہے لہذا عدالت عظمیٰ اسے غلط معلومات فراہم کرنے کا نوٹس لے اور بغیر کسی تحقیق کے کسی کو بدنام کرنے کے مکروہ عمل پر کاروائی کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک بھائی کی شوگر مل تھی جو انہوں نے 2001ء میں فروخت کر دی تھی اور اس شوگر مل سے بھی ان کا کوئی تعلق نہ تھا ۔ میاں اظہر نے واضح کیا کہ اگر عدالت عظمیٰ کو شوگر مل کے حوالہ سے رپورٹ فراہم کرنیوالے ادارہ نے یہ الزام واپس نہ لیا تو وہ قانونی کاروائی کرینگے ۔
25/09/2009 - 17:15:28 :وقت اشاعت